25 اکتوبر، 2026، 4:42 PM

صدرِ مملکت نے امریکی و صیہونی جرائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، ایرانی چیف جسٹس

ایرانی چیف جسٹس حجت الاسلام غلام حسین محسنی اژہ‌ای نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریر کو باوقار اور قابلِ توجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر نے مضبوط اور دوٹوک انداز میں ایرانی عوام کے حقوق کا دفاع کیا اور امریکی و صیہونی حکام کے جرائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی چیف جسٹس حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین محسنی اژہ‌ای نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریر کو باوقار اور قابلِ توجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر نے مضبوط اور دوٹوک انداز میں ایرانی عوام کے حقوق کا دفاع کیا اور امریکی و صیہونی حکام کے جرائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

چیف جسٹس نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں صدر مسعود پزشکیان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صدر پزشکیان کی اقوام متحدہ میں تقریر حقیقتاً اہم، قابلِ قدر اور عزت و وقار پر مبنی نکات سے بھرپور تھی۔

حجت الاسلام اژہ ای نے مزید کہا کہ ڈاکٹر پزشکیان نے رہبرِ شہید آیت الله خامنہ‌ای کی معنوی میراث کو سامنے رکھتے ہوئے مضبوط اور ثابت قدم انداز میں ایرانی عوام کے جائز حقوق کا دفاع کیا اور امریکی و صیہونی مجرموں کے جرائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ایرانی قوم کی انصاف طلبی کی آواز دنیا بھر کے آزاد انسانوں کے کانوں تک پہنچ رہی ہے۔

ایرانی چیف جسٹس نے اپنے بیان میں حالیہ جنگ اور ایران پر ہونے والے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے ایران کے خلاف جارحیت کے دوران متعدد جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایران کے خلاف جارحیت کا بنیادی اقدام بھی غیر قانونی اور ناجائز تھا اور اس جارحیت کے دوران کیے جانے والے جرائم بھی سنگین جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

محسنی اژہ‌ای نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی جانب سے ایرانی عوام کے خلاف کیے گئے متعدد جنگی جرائم کے باوجود، عالمی اداروں نے خاموشی اور بے عملی اختیار کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ادارے اور انسانی حقوق کے نام پر کام کرنے والی تنظیمیں ایران کے عوام کے خلاف امریکہ اور غاصب اسرائیل کے جرائم پر اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔

ایرانی چیف جسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی عوام اپنے حقوق کے دفاع اور حالیہ واقعات میں ہونے والے جرائم کے خلاف عالمی سطح پر انصاف کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔

News ID 1941646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha