صدر پزشکیان
-
کتاب اور مطالعہ: ملکی مسائل کے حل کی کلید ہے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ کتاب اور مطالعہ نہ صرف مسائل کے حل اور معاشرے کو زندہ رکھنے کا راز ہیں بلکہ اداروں اور تنظیموں کی ترقی کے لیے بھی بنیادی عنصر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
-
عوام نے رہبر معظم کے پیچھے اتحاد کے ساتھ کھڑے ہوکر امریکہ اور اسرائیل کو شکست دی، صدر پزشکیان
صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ صہیونی جارحیت کے دوران عوام نے رہبر معظم کے پیچھے کھڑے ہوکر دشمن کو شکست دی۔
-
عراق کے کامیاب انتخابات عوامی اعتماد کا مظہر ہیں، صدر پزشکیان
صدر پزشکیان نے کامیاب انتخابات منعقد کرنے پر عراقی وزیراعظم کو مبارکباد دی، دونوں نے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
-
صدر پزشکیان کا سعودی ولی عہد کے نام خصوصی پیغام، حج تعاون اور برادرانہ تعلقات کے فروغ پر زور
ایرانی ادارہ برائے حج و زیارت کے سربراہ علیرضا رشیدیان نے کہا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان کا پیغام ولی عہد محمد بن سلمان کو پہنچا دیا گیا، جس میں حج انتظامات میں تعاون اور دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید قربت پر زور دیا گیا ہے۔
-
امن چاہتے ہیں لیکن دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران امن کا خواہاں ہے لیکن امریکہ اور مغرب کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔
-
مسلمانوں میں انتشار عالمی صہیونیت کی سازش ہے، صدر پزشکیان
صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا کہ امت مسلمہ کے داخلی اختلافات سے دشمن کو تقویت ملتی ہے، اتحاد اور اسلامی اخوت ہی امریکی و اسرائیلی سازشوں کا اصل توڑ ہے۔
-
امریکہ اور یورپ اعتماد سازی کے لئے اقدامات کریں، صدر پزشکیان کی صدر میکرون سے ٹیلفونک گفتگو
ایرانی صدر نے فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو کے دوران یکطرفہ مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک اعتماد سازی کے لئے اقدامات کریں۔
-
ایران کی ایٹمی اور سائنسی ترقی کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی، صدر پزشکیان
صدر پزشکیان نے ایٹمی سائنسدانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران ریڈیو فارماسیوٹیکل اور جدید طبی ٹیکنالوجی میں نہ صرف خودکفیل ہوگا بلکہ عالمی سطح پر قائدانہ کردار بھی ادا کرے گا۔
-
الجزائر کے ساتھ تاریخی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر نے الجزائر کے ہم منصب کو یوم آزادی پر مبارک باد دیتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید توسیع دینے کا عزم ظاہر کیا۔
-
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش
ایرانی صدر پزشکیان نے پاکستانی وزیرداخلہ سے ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
-
بیرونی مداخلتوں اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون ناگزیر ہے، صدر پزشکیان
صدر پزشکیان نے ایکو وزرائے داخلہ کے اجلاس سے خطاب میں بیرونی مداخلتوں اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے رکن ممالک کے درمیان تعاون اور ہماہنگی پر زور دیا۔
-
تہران میں صدر پزشکیان کی زیر صدارت چوتھی ECO وزرائے داخلہ کانفرنس کا آغاز
ایرانی صدر کی صدارت میں ایکو ممالک کے وزرائے داخلہ کا اجلاس باقاعدہ شروع ہوگیا۔
-
ایران اور عمان نے ہر مشکل حالت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر نے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت پر زور دیتے ہوئے عمان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
-
حکومت پیداوار و برآمدات بڑھانے اور سازگار حالات پیدا کرنے کے لیے پر عزم ہے، صدر پزشکیان
صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ حکومت دیرینہ معاشی مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت عملی اقدامات کررہی ہے۔
-
امریکی اور صہیونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عراقی سلامتی کے مشیر سے ملاقات میں کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے مسلمان ممالک کے درمیان تعاون اور اتحاد ضروری ہے۔
-
امریکہ اور اسرائیل سے نہیں ڈرتے، مضبوط نظام تعلیم ہی ترقی کی کنجی ہے، صدر پزشکیان
صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران کو تعلیمی میدان میں خودکفیل بنائیں گے، ہر بچہ بہترین تعلیم کا حقدار ہے، داخلی اتحاد سے ہر چیلنج پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
-
ایران کے خلاف بیرونی سازشیں موثر ثابت نہیں ہوں گی، صدر پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف بیرونی سازشیں مؤثر ثابت نہیں ہوں گی تاہم قوم کو داخلی انتشار اور اختلافات سے چوکنا رہنا چاہیے۔
-
جوہری ہتھیار بنانے کی کبھی کوشش نہیں کی، صدر پزشکیان
ایرانی صدر نے سوئس سفیر سے ملاقات میں کہا کہ ایران خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کا خواہاں ہے اور اپنے اصولی مؤقف کے تحت کبھی جوہری ہتھیاروں کی کوشش نہیں کی۔
-
اسلامی ممالک باہمی اتحاد کے ذریعے صہیونی مظالم کا سدباب کرسکتے ہیں، صدر پزشکیان
ایرانی صدر پزشکیان نے کہا کہ امت مسلمہ اگر متحد ہوجائے تو اسرائیل کو فلسطین پر مظالم اور دیگر ممالک پر جارحیت کی جرأت نہیں ہوگی۔
-
ایرانی قوم نے باہمی اتحاد سے دشمن کو عزائم کو خاک میں ملا دیا، صدر پزشکیان
صدر ایران نے کہا کہ دشمنوں نے ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کی، مگر ایرانی عوام نے اتحاد، ثابت قدمی اور قومی یکجہتی سے ان سازشوں کو ناکام بنا دیا۔
-
ایران امن، شفافیت اور انصاف کے ساتھ عالمی تعلقات کا خواہاں ہے، صدر پزشکیان
صدر ایران نے جوہری پروگرام، علاقائی کشیدگی، اسرائیل کی جارحیت اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایران نہ صرف جوہری ہتھیاروں کا مخالف ہے بلکہ بین الاقوامی اصولوں کے تحت مکمل تعاون کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ عزت، انصاف اور صداقت پر مبنی رویہ اختیار کیا جائے۔
-
روس اور ایران کا جامع اسٹریٹجک معاہدہ باقاعدہ نافذ، تعلقات کی نئی تاریخ رقم
تہران اور ماسکو کا دوطرفہ تعاون کو ہر شعبے میں گہرا اور مستحکم کرنے کا عزم، مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مضبوط شراکت داری کا آغاز
-
اسنیپ بیک میکانزم کے خلاف جامع منصوبہ منظور کیا جائے گا، ایران
ایرانی حکومت نے مغربی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
ہار ماننا ہماری فطرت میں نہیں/ایران کے لیے آخری سانس تک مزاحمت کریں گے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر نے عالمی مقابلوں میں کامیاب قومی پہلوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران دباؤ اور پابندیوں کے سامنے کبھی جھکنے والا نہیں۔
-
دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کو جھکانا ناممکن ہے، صدر پزشکیان
صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کو دباؤ کے ذریعے جھکانے کا دشمنوں کا خواب کبھی حقیقت نہیں بنے گا۔
-
منصفانہ مذاکرات قبول، دباؤ کی سیاست مسترد، صدر پزشکیان کی زیر صدارت اجلاس
صدر پزشکیان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں واضح کیا گیا کہ ایران کسی ایسے مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا جو ملک کو نئی مشکلات میں مبتلا کرے۔
-
اسنپ بیک کے بعد جوہری مراکز کے دورے کی اجازت نہیں دی جائے گی، صدر پزشکیان
ایرانی صدر نے سلامتی کونسل کی جانب سے اسنیپ بیک میکانزم فعال کرنے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں بحال ہونے کی صورت میں جوہری مراکز کی نگرانی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
-
اسنپ بیک میکانزم غیراخلاقی اور غیرقانونی، اقوام متحدہ کردار ادا کرے، صدر پزشکیان کی گوٹریش سے ملاقات
صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں کہا کہ ایران کی جانب سے تمام وعدے پورے کرنے کے باوجود پابندیاں دوبارہ عائد کرنا انصاف کے خلاف ہوگا۔
-
اسنیپ بیک فعال ہوا تو مذاکرات بے معنی ہوں گے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر نے سوئس ہم منصب سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران جوہری شفافیت کے لیے تیار ہے تاہم پابندیاں بحال ہونے کی صورت میں مذاکرات بے معنی ہوجائیں گے۔
-
مذاکرات اور اسنپ بیک ایک ساتھ ممکن نہیں، صدر پزشکیان
مسعود پزشکیان نے نیویارک میں ناروے کے وزیراعظم سے ملاقات میں مغربی ممالک سے وعدوں کی پاسداری کا مطالبہ کیا اور ایران کے جوہری پروگرام کو پرامن قرار دیا۔