-
عالمی طاقتوں کو دھونس دھمکی چھوڑ کر تعاون کی حکمت عملی اختیار کرنی ہوگی، ایران
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کبھی مذاکرات سے نہیں بھاگا، عالمی طاقتوں کو دھونس دھمکی کی عادت ترک کرنی ہوگی۔
تمام اہم خبریں
-
فوجی افسران اپنا منہ بند رکھیں، اسرائیلی وزیر دفاع
صہیونی وزیر دفاع کاتز نے فوجی افسران کی میڈیا رسائی پر سخت پابندی لگا دی ہے، جس کے تحت اب کوئی سینئر افسر وزیر کی اجازت کے بغیر صحافیوں سے بات نہیں کر سکتا۔
-
امریکہ میں غذائی قلت کا شدید بحران
تازہ ترین سروے کے مطابق، اکثر امریکی شہریوں کو خدشہ ہے کہ حکومتی تعطیلات سے کھانے کی قلت میں شدید اضافہ ہوگا اور لوگوں کو اپنے کھانے کی مقدار میں کمی کرنی پڑے گی۔
-
امریکی وفد کی بیروت آمد، حزب اللہ کے نام سخت پیغام
امریکی محکمہ خزانہ اور وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام بیروت پہنچ گئے۔
-
دنیا پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، امریکی وزیر جنگ نے انتباہ جاری کردیا
پیٹ ہیگسٹ نے امریکی دفاعی صنعت کو مکمل الرٹ پر رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دشمن جمع ہو رہے ہیں اور خطرات بڑھ رہے ہیں۔
-
ادھر ٹرمپ کی آنکھ لگی، اُدھر گورنر کی زبان چلی، طنز و مزاح کا بازار گرم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری نشست کے دوران جھپکی نے کیلی فورنیا کے گورنر کو طنز کا موقع فراہم کیا، جس نے انہیں "سوتو ٹرمپ" کہہ دیا۔
-
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ طالبان کے رویے پر ثالث بھی مایوس ہو گئے، خواجہ آصف
پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں اور طالبان کے رویے کی وجہ سے ثالث بھی مایوس ہو گئے۔
-
لبنان میں صہیونی جارحیت جاری، ایک دن میں دوسرا ڈرون حملہ
غاصب اسرائیل نے چند گھنٹوں کے دوران لبنان میں دوسرا ڈرون حملہ کیا، جس میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
-
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف دورۂ پاکستان
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف اپنے تین روزہ سرکاری دورۂ پاکستان کے دوران اس ملک کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں اور بات چیت کر رہے ہیں۔
-
اسرائیل سے براہ راست رابطہ ناممکن، لبنانی وزیر دفاع کا دوٹوک جواب
لبنانی وزیر دفاع میشل منسی نے امریکی صدر ٹرمپ کے ایلچی کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات کے قیام کی تجویز کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کی پالیسی میں اسرائیل سے براہ راست رابطے کی کوئی گنجائش نہیں۔
-
سوڈانی فوج بغاوت کچلنے کے لیے پرعزم ہے، جنرل البرہان
سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جاری خانہ جنگی شدت اختیار کر گئی ہے، جنرل عبدالفتاح البرہان نے شورش کے خاتمے اور ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے فوج کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے دارفور میں جاری بحران کو دنیا کا بدترین انسانی المیہ قرار دیا ہے۔
-
سوڈان دنیا کا بدترین انسانی بحران بن چکا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سوڈان میں جاری خانہ جنگی کو دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور ہزاروں شہری مارے جا چکے ہیں۔
-
ایف-35 کی پیشکش: واشنگٹن کا بن سلمان کو اسرائیل سے تعلقات کی طرف دھکیلنے کا حربہ
امریکہ نے سعودی عرب کو 48 ایف-35 جنگی طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے کر محمد بن سلمان کی واشنگٹن آمد سے قبل غاصب اسرائیل سے تعلقات کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی ہے۔
-
ترکی انٹیلیجنس چیف اور حماس وفد کی ملاقات، غزہ میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال
ترکی کے انٹیلیجنس چیف ابراہیم کالن اور حماس کے مذاکراتی وفد کے سربراہ خلیل الحیہ نے استنبول میں ملاقات کی، جس میں غزہ میں جنگ بندی کے تسلسل اور موجودہ رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
نتانیاہو کا نیا سیاسی چال، داخلی بحران کو انتخابی موقع میں بدلنے کی کوشش
غاصب صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو داخلی بحران اور عدالتی دباؤ سے نکلنے کے لیے قبل از وقت انتخابات کرانے پر غور کر رہے ہیں، تاکہ فوجی پراسیکیوٹر کے اسکینڈل کو سیاسی فائدے میں بدلا جا سکے۔
-
غزہ میں صہیونی ایجنٹ گرفتار، فلسطینی مزاحمت کی کامیاب کارروائی
غزہ میں فلسطینی مزاحمتی فورسز نے صہیونی حکومت سے وابستہ پانچ ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا ہے، کارروائی کے دوران فوجی ساز و سامان بھی برآمد ہوا۔
-
غاصب اسرائیل تباہی کی راہ پر گامزن، صہیونی ماہر قانون نے پانچ نشانیاں گنوا دیں
صہیونی ماہر قانون دانیال ہاکلاکی نے ایک مضمون میں اسرائیل کی زوال پذیر حالت کی پانچ نشانیاں بیان کی ہیں، جن میں غزہ میں قتل عام، میڈیا کا فریب، عدلیہ کی تباہی، کرپٹ قوانین اور نتانیاہو کی مطلق العنانیت شامل ہیں۔
-
امریکی دھمکیوں کے سائے میں ونزویلا کا سفارتی محاذ گرم، روس کے ساتھ دفاعی و اقتصادی تعاون میں تیزی
ونزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے امریکہ کی بڑھتی ہوئی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ ان کی حکومت روس کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر تمام اہم امور پر رابطے میں ہے، جب کہ دونوں ممالک کے تعلقات صنعت، معیشت اور دفاعی شعبوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔