17 فروری، 2026، 11:31 AM

نئے چینی سال کے آغاز پر ایران کا چین کو مبارکباد، قدیم تہذیبوں کے رشتے مزید مضبوط ہونے کی امید

نئے چینی سال کے آغاز پر ایران کا چین کو مبارکباد، قدیم تہذیبوں کے رشتے مزید مضبوط ہونے کی امید

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چین کی حکومت اور عوام کو چینی نئے سال کی مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عوامی جمہوریہ چین کی حکومت اور عوام کو نئے چینی سال کی مبارکباد پیش کی۔

بقائی نے اپنے پیغام میں عید بہاراں کو ایران اور چین جیسی قدیم تہذیبوں کے درمیان گہرے ثقافتی روابط اور مسلسل یکجہتی کی یاد دہانی قرار دیا۔

انہوں نے چینی ثقافت میں اس سال کی علامتی نشانی گھوڑے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ علامت تحرک، دانائی، سچی دوستی، آگے بڑھنے اور کامیابی کی نمائندگی کرتی ہے۔

ترجمان نے امید ظاہر کی کہ آنے والا سال، جو ایران اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچپن ویں سالگرہ کے ساتھ ہم آہنگ ہے، دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت، باہمی فہم اور مسلسل ترقی کا باعث بنے گا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے لیے صحت، کامیابی اور خوشحالی سے بھرپور سال کی نیک تمنائیں بھی کیں۔

News ID 1938104

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha