17 فروری، 2026، 4:36 PM

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور ختم

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور ختم

جنیوا میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور اختتام پذیر ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سویٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے بالواسطہ جوہری مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا۔

عمان کی ثالثی میں ہونے والے جوہری مذاکرات میں دونوں ممالک کے وفود نے عمان کے نمائندے کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 

عمان کے وزیرخارجہ بدر البوسعیدی نے دونوں ملکوں کے درمیان پیغامات کے تبادلے میں ثالث کا کرداد ادا کیا۔
یاد رہے کہ مذاکرات کا پہلا دور عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوا تھا۔ ایرانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ عباس عراقچی اور امریکی وفد کی قیادت امریکہ ایلچی اسٹیو وٹکاف کررہے ہیں۔

اس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دوبارہ تاکید کی تھی کہ مذاکرات جوہری پروگرام تک محدود ہوں گے۔

News ID 1938112

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha