-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
عرب امارات کی یمن میں سرگرمیاں: بندرگاہوں اور جنوبی علاقوں پر قبضہ، اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش
متحدہ عرب امارات یمن کی بندرگاہوں اور جنوبی علاقوں پر کنٹرول کے ذریعے خطے میں اثر و رسوخ بڑھانے اور مقامی طاقت کے توازن کو اپنے حق میں موڑنے کی کوشش کررہا ہے۔
تمام اہم خبریں
-
بین الاقوامی فورس حماس کو غیر مسلح نہیں کر سکتا، اسرائیلی اخبار
کثیر الاشاعت صہیونی اخبار معاریو نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں حماس کو طاقت کے ذریعے غیر مسلح کرنا کسی بھی عالمی فوج کے بس کی بات نہیں ہے۔
-
لبنان میں جعلی سعودی شہزادے کا بڑا اسکینڈل؛ سیاستدانوں سے کروڑوں روپے بٹورنے والا مکینک نکلا
لبنان میں ایک ایسا اسکینڈل منظرِ عام پر آیا ہے جس نے پورے ملک کی سیاسی اشرافیہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایک مقامی لبنانی شہری نے خود کو سعودی شہزادہ ظاہر کر کے کئی سالوں تک سیاستدانوں کو بے وقوف بنایا اور ان سے بڑے عہدے دلوانے کے نام پر بھاری رقوم وصول کیں۔
-
جب تک غاصبانہ قبضہ ہے، ہمارا اسلحہ بھی رہے گا، حماس
حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے واضح کیا ہے کہ مزاحمتی قوتوں سے اسلحہ واپس لینے کی بات کرنا دراصل امریکہ اور اسرائیل کا ایجنڈا ہے۔ جب تک فلسطین کی زمین پر غاصبانہ قبضہ برقرار ہے، یہ اسلحہ مزاحمت کے ہاتھوں میں رہے گا۔
-
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس؛ وینزویلا کا بحری محاصرہ کھلی جارحیت ہے، روس
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں روس نے وینزویلا کی ساحلی ناکہ بندی پر امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
-
غاصب صیہونیوں کا مسجد الاقصٰی کو یہودیوں کے لیے مختص کرنے کی سازش
قدس شہر اور خاص طور پر مسجد اقصیٰ ایک بار پھر قابض صیہونی حکومت کی غاصبانہ پالیسیوں کا شکار بن رہی ہے۔
-
جنگ بندی کے باوجود غزہ میں انسانی بحران جاری ہے، بین الاقوامی تنظیم
سیو دی چلڈرن تنظیم نے غزہ کی پٹی پر انسانی بحران کے تسلسل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اس خطے (فلسطین) میں تباہ کن انسانی حالات بدستور جاری ہیں۔
-
یوکرین کی نیٹو میں شمولیت، روس-امریکہ تصادم کا باعث ہوگا؛ 2008 کی خفیہ دستاویزات
نیشنل سیکیورٹی آرکائیو کی جانب سے جاری کردہ ڈی کلاسیفائیڈ امریکی دستاویزات نے انکشاف کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے 2008 میں ہی اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کو یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے سنگین نتائج سے خبردار کر دیا تھا۔
-
غزہ؛ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 فلسطینی شہید/ شہداء کی تعداد 70 ہزار 942 ہو گئی
غزہ کی پٹی پر فلسطینی وزارتِ صحت نے اپنی تازہ ترین شماریاتی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 شہید اور 3 زخمیوں کو اس پٹی کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
-
لیبیا کے آرمی چیف سمیت تمام اعلیٰ فوجی حکام انقرہ کے قریب طیارہ حادثے میں جان بحق
لیبیا کی فوج کے چیف آف اسٹاف، محمد علی احمد الحداد سمیت بڑے فوجی حکام، ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے قریب ایک نجی طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
-
ایران پر پابندیوں سے عوام زیادہ متاثر، آئی اے ای غیر جانبدارانہ موقف اختیار کرے، پاکستان
سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے ایران پر امریکہ اور مغرب کی پابندیوں کو عوام کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی جوہری ایجنسی کو غیر جانبدارانہ موقف اختیار کرنا چاہیے۔
-
سلامتی کونسل، مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ کیا گیا، روس، پاکستان اور چین کا ایران سے اظہار ہمدردی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس، پاکستان اور چین نے ایران سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ کیا گیا۔
-
صہیونی وزیر جنگ کے اشتعال انگیز بیان پر حماس کا سخت ردعمل
حماس کے ترجمان نے کاتز کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر جنگ کا بیان اور صہیونی حکومت کے اقدامات امن منصوبے اور معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
-
امریکی فوج کو اڈے دینے پر سخت ردعمل دکھایا جائے گا، وینزویلا کی ٹرینیڈاد کو وارننگ
وینزویلا کے وزیر داخلہ نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے امریکہ کو وینزویلا کے خلاف اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی تو کراکس اس کا سخت جواب دینے پر مجبور ہوگا۔
-
کولمبیا کے صدر کا بڑا فیصلہ، ملک میں اقتصادی ایمرجنسی کا اعلان
کولمبیا کے صدر گوسٹاؤ پیٹرو نے ملک میں آئندہ 30 دنوں کے لیے اقتصادی ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
-
اسرائیل قابل اعتماد نہیں، تعلقات قائم نہیں کرسکتے، سابق سعودی انٹیلی جنس چیف
سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ فیصل نے صہیونی حکومت کو ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاض اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
-
ایران کی میزائل اور انٹیلی جنس طاقت خطرناک حد تک مضبوط ہے، صہیونی میڈیا کا اعتراف
صہیونی میڈیا کے مطابق ایران نے حالیہ تنازعات سے سبق سیکھ کر اپنی دفاعی اور خفیہ صلاحیتیں مزید بڑھالی ہیں جس سے خطے میں اس کا اثر و رسوخ واضح ہوگیا ہے۔
-
اسرائیل کی کھلی جارحیت؛ صیدا میں لبنانی فوج کی گاڑی پر حملہ، ایک فوجی اہلکار شہید
لبنانی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی شہر صیدا کے علاقے قنیطرہ میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ان کا ایک فوجی اہلکار شہید ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس حملے میں حزب اللہ کے ارکان کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
-
پہلے اپنا گھر سنبھالیں پھر ہماری بات کریں؛ مادورو کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اپنی توانائی وینزویلا کے خلاف بیان بازی کے بجائے امریکہ کے سماجی مسائل پر خرچ کریں تو وہ ایک بہتر صدر ثابت ہوں گے۔
-
امریکی ایٹمی آبدوز جنوبی کوریا کی بندرگاہ پر لنگر انداز، شمالی کوریا کی شدید تنقید
شمالی کوریا کی شدید تنقید اور علاقائی کشیدگی کے باوجود امریکی بحریہ کی ایٹمی آبدوز یو ایس ایس گرین ویل جنوبی کوریا کی اہم بحری بندرگاہ بسان پہنچ گئی ہے۔
-
امارات اور سعودی عرب میں ٹھن گئی؛ یمن میں دونوں کے نمک خوار آمنے سامنے
جنوبی یمن میں عرب امارات نواز فورسز کی حالیہ پیش قدمی نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے لیے سنگین خطرات پیدا کر دیے ہیں۔
-
ترکی کے گرد گھیرا تنگ؛ یونانی جزائر اور قبرص میں صہیونی فوجی اڈوں کے قیام کا منصوبہ
صہیونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس میں یونان کے وزیراعظم اور قبرص کے صدر کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا ہے، جس کا مقصد ترکی کے خلاف ایک نیا علاقائی اتحاد تشکیل دینا ہے۔
-
لبنان پر حملے کی وارننگ کے بعد پہلا بڑا دھماکہ؛ سرحدی علاقے میں شدید خوف و ہراس
جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جس سے مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ یہ دھماکہ مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے قریب واقع قصبے میس الجبل میں ہوا ہے۔
-
ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایران کے جوہری معاہدے، جسے مشترکہ جامع منصوبہ بندی (JCPOA) کہا جاتا ہے، پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے منگل کو ایک اہم اجلاس منعقد کرے گی۔
-
عراقی مقاومتی قیادت اور حماس کے رہنماؤں کی ملاقات، فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
عراقی سیدالشہداء بریگیڈ کے سیکریٹری جنرل ابو آلاء الولائی اور حماس کے رہنماؤں اسامہ حمدان اور طاہر النونو کی ملاقات میں غزہ کی صورتحال، مذاکرات اور مزاحمتی گروہوں سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
-
شمالی حلب میں شدید جھڑپیں، قسد اور جولانی فورسز آمنے سامنے
حلب کے مختلف علاقوں میں الجولانی کے عناصر اور قسد کے جنگجوؤں کے درمیان تصادم ہوا اور قسد کے اسنائپرز نے سیکیورٹی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
-
ایرانی میزائل آئرن ڈوم کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امریکی سینیٹر کا اعتراف
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایرانی بیلسٹک میزائلوں کو امریکہ اور اسرائیل کے لیے اسٹریٹجک خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ نیتن یاہو۔ٹرمپ ملاقات کے دوران زیر بحث آئے گا۔
-
شام میں درجنوں علوی خواتین اغوا اور اعضاء کی چوری کے سنگین واقعات
انسانی حقوق کے ماہرین نے خبردار کیا کہ جرائم پیشہ گروہ علوی خواتین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
-
ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کو سنگین نقصانات پہنچائے، صہیونی میڈیا کا اعتراف
سرکاری کنٹرول اور دباؤ کی وجہ سے عوام کو جنگ میں پہنچنے والے اصل نقصان اور تفصیلات کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔
-
امریکہ نے وینزویلا کے قریب تیسرا تیل بردار جہاز ضبط کرلیا+ ویڈیو
ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں تیسری بار امریکہ نے وینزویلا کے قریب تیل بردار جہاز کے خلاف اقدام کیا۔
-
ٹیکساس اور کیلیفورنیا واپس کرو، پھر تیل پر بات ہوگی، کولمبیا کے صدر کا ٹرمپ کو طنزیہ جواب
کولمبیا کے صدر پیٹرو نے وینزویلا کے تیل سے متعلق ٹرمپ کے حالیہ الزامات پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ واقعی چوری کی بات کرتا ہے تو پہلے ٹیکساس اور کیلیفورنیا واپس کرے، اس کے بعد تیل پر مذاکرات کیے جائیں گے۔