-
جمعیت علماء اسلام کے رہنما کی مہر نیوز سے گفتگو:
کامیاب وحدت کانفرنس داخلی استحکام کا ثبوت ہے/ایران نے امریکہ اور اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا
جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا انوار الحق نے ایران کے داخلی حالات کو مستحکم اور اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے حالیہ جنگ میں امریکہ اور صہیونی حکومت کا غرور خاک میں ملادیا۔
-
رہنما جماعت اسلامی کی مہر نیوز سے گفتگو:
ایران میں حالات اطمینان بخش، اتحاد بین المسلمین وقت کی ضرورت، خطے کا حقیقی دشمن امریکہ ہے
جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما کے مطابق حالیہ جنگ کے بعد خطے کے ممالک پر واضح ہوگیا ہے کہ ایران خطے کا خیرخواہ جبکہ اصل دشمن امریکہ ہی ہے۔
-
ڈاکٹر عنبر فاطمہ عابدی کی مہر نیوز سے گفتگو:
وحدتِ امت؛ مسلم دنیا کی بقا، وقار اور مؤثر عالمی کردار کی بنیادی ضرورت ہے
ڈاکٹر عنبر فاطمہ عابدی، اسسٹنٹ پروفیسر اُردو شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء، کراچی پاکستان نے ہفتۂ وحدت کے موقع پر کہا کہ آج وحدتِ امت صرف ایک مذہبی ضرورت نہیں رہی، بلکہ مسلم دنیا کی بقا، وقار اور مؤثر عالمی کردار کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔
-
پروفیسر ڈاکٹر شاہین عباس کی مہر نیوز سے گفتگو:
اتحاد بین المسلمین کے لیے مسلم ممالک کا علمی و عملی اشتراک ضروری ہے
ڈاکٹر شاہین عباس نے ہفتۂ وحدت اور میلادالنبی کی مناسبت سے تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران سمیت مسلم ممالک کے اساتذہ، محققین اور طلبہ کو اکٹھا کر کے وحدت امت کا عملی ماڈل تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔
-
ترک بحریہ کے ریٹائرڈ افسر کی مہر نیوز سے گفتگو:
ایران کی مزاحمت نے امریکہ کی کمزوری آشکار کردی/انقرہ-تل ابیب جنگ کا امکان نہیں
ترک بحریہ کے ریٹائرڈ کرنل اور یونیورسٹی کے پروفیسر نے ایران کی امریکہ کے مقابل دفاعی صلاحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ترکیہ کے خلاف جنگ کا امکان نہیں ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
امام رضا علیہ السلام کا فکری تحریکوں سے مقابلہ؛ علمی مناظروں سے فکری نظام کی تشکیل تک
امام رضا علیہ السلام نے مختلف فکری و مذہبی تحریکوں کا سامنا محض دفاعی انداز میں نہیں کیا بلکہ توحید، عقلانیت، اختیار اور ولایت پر مبنی ایک منظم فکری نظام پیش کیا۔
-
اربعین محض ایک مذہبی تقریب نہیں/ اربعین ایک کثیرالجہتی سماجی حقیقت بن چکا ہے
اربعین کا سب سے اہم پیغام امید، یکجہتی اور باہمی تعاون ہے۔ جو معاشرہ اپنے سماجی سرمائے کو محفوظ رکھنے، عوامی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے اور اجتماعی شرکت کی ثقافت کو فروغ دینے میں کامیاب ہو جائے، وہ مشکلات کا مقابلہ بھی زیادہ قوت کے ساتھ کر سکتا ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء کی مہر نیوز سے گفتگو:
ایران نے ثابت کیا کہ وہ مزاحمتی بلاک کو تنہا نہیں چھوڑے گا
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ایران نے اپنے عملی اقدامات سے ثابت کیا ہے کہ وہ محورِ مقاومت، بالخصوص لبنان، فلسطین اور دیگر مزاحمتی تحریکوں کی حمایت سے دستبردار ہونے والا نہیں اور اس مقصد کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔
-
کتاب 'شہید رہبر' کے مصنف کی مہر نیوز سے گفتگو:
شہید رہبر کے افکار کو یکجا کرنا ضروری تھا
توقیر کھرل نے کہا کہ کتاب“شہید رہبر”دراصل ملتِ اسلامیہ کے اس عظیم مجاہد کی حیات، افکار اور یاد کو آنے والی نسلوں تک منتقل کرنے کی ایک ادنیٰ سی کوشش ہے۔
-
سابق پاکستانی خارجہ سیکریٹری کی مہر نیوز سے گفتگو:
جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیل کو ضرور سزا ملنی چاہئے
سابق پاکستانی سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کو جنگ بندی کی خلاف وززی پر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور صہیونی حکومت کو سزا دینے میں ایران حق بجانب ہے۔
-
ایران اور روس کے درمیان تعاون ہر میدان میں بڑھ رہا ہے، روسی وزیر توانائی
روسی وزیر توانائی نے ایران اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون میں اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک گیس اور بجلی کے نظام کو مربوط کرنے اور مشترکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ قائم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔
-
بیرونی میڈیا کے دعووں کے برعکس ایران میں حالات پرامن ہیں، پاکستانی پروفیسر کی مہر نیوز سے گفتگو
پروفیسر حسن حسرت نے کہا کہ ایران میں حالات پرامن ہیں، ایرانی عوام اسلامی انقلاب اور رہبر معظم پر مکمل اعتماد اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔
-
ایرانی اہل سنت امام جمعہ کی مہر نیوز سے گفتگو:
ایران میں اہل سنت کے لیے مکمل مذہبی آزادی ہے/ تمام مکاتب فکر حکومت اور فوج کے ساتھ ہیں
سیستان و بلوچستان کے شہر خاش کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ ایران میں شیعہ سنی کے درمیان اتحاد اور مکمل مذہبی آزادی ہے اور دشمن کے مقابلے میں پوری قوم حکومت اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مہر نیوز سے گفتگو:
غزہ میں فوج بھیج کر حکمران اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں
مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کی خبروں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کا یہ فیصلہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا۔
-
جاپانی سفیر کی مہر نیوز سے گفتگو:
ایران اور جاپان میں ثقافتی مماثلتیں حیران کن حد تک زیادہ ہیں
ایران میں جاپان کے سفیر نے مہر سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ اصفہان اور تہران نے مجھے حیرت میں ڈال دیا، دونوں اقوام تہذیبی اقدار میں ایک دوسرے سے قریب ہیں۔
-
مغربی ایشیا کے امور کے ماہر کی مہر نیوز سے گفتگو:
آسٹریلیا میں یہودی تقریب پر حملہ اسرائیل کے لئے ہمدردی حاصل کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے
مغربی ایشیا کے امور کے ماہر علی رضا کبیری نے آسٹریلیا میں یہودی تقریب پر حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کے سابقہ اقدامات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔
-
ترک خاتون تجزیہ کار کی مہر نیوز سے گفتگو:
خطے میں نئے سکیورٹی پلان کی تشکیل؛ ایران اور ترکی شام کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی کی جانب گامزن
ترک تجزیہ کار نے کہا کہ ہاکان فیدان کے دورۂ ایران سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک شام سمیت خطے کے اہم مسائل پر اختلافات کے باوجود باہمی تعاون کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
-
پاکستانی وزیرثقافت کی مہر نیوز سے خصوصی گفتگو:
تہران–اسلام آباد ثقافتی تعاون میں پیشرفت؛ علامہ اقبال کے افکار کے ترجمے پر اتفاق
پاکستانی وزیر ثقافت نے شیراز میں فجر فیسٹیول کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم ثقافتی معاہدے پر دستخط کی تصدیق کردی۔
-
روسی سفارتکار کی مہر نیوز سے گفتگو:
ایران روس دوست اور بھائی جیسے ہمسایہ ہیں
گیوورکیان نے کہا کہ ایران اور روس خطے کے دوست اور برادر ہمسایہ ممالک ہیں اور ثقافت دونوں کے درمیان رابطے کا پل ہے۔
-
تہران میں تعینات وینزویلا کے سفیر کی مہر نیوز سے گفتگو:
امریکی جارحیت کی صورت میں پوری قوم مل کر وطن کا دفاع کرے گی
وینزویلا کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ اگر ملک کے خلاف کوئی جارحیت کرے تو 80 لاکھ عوام مل کر سرحدوں کی حفاظت کے لئے تیار ہیں۔
-
سوڈانی سفیر کی مہر نیوز سے خصوصی گفتگو:
سوڈان کے فسادات میں بیرونی طاقتیں ملوث، امارات کی مداخلت کے شواہد اقوام متحدہ میں پیش کردئے
ایران میں سوڈان کے سفیر نے سوڈان کے بحران پر عالمی اداروں کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرب امارات کی مداخلت کے شواہد اقوام متحدہ میں جمع کرا دیے ہیں۔
-
سوڈانی مبصر کی مہر نیوز سے گفتگو:
سوڈان میں خانہ جنگی، عرب امارات کی نظر سونے کی کانوں پر، حماس کی حمایت کا بدلہ لیا جارہا ہے
سوڈانی تجزیہ کار نے ملک میں جاری خانہ جنگی کو مغربی پالیسیوں کا تسلسل، سونے کی کانوں پر قبضے کی کوشش اور حماس کی حمایت کی سزا قرار دیا۔
-
بین الاقوامی امور کے مبصر کی مہر نیوز سے گفتگو:
عالمی نظام میں تبدیلی جاری، ایران بہتر کردار ادا کرسکتا ہے
بین الاقوامی امور کے مبصر نے کہا کہ عالمی نظام امریکی بالادستی سے نکل کر ایک نئے اور متوازن نظم کی طرف بڑھ رہا ہے ان حالات میں ایران مستحکم کردار ادا کرسکتا ہے۔
-
ایران پابندیوں کے بعد کے دور سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، سیاسی تجزیہ کار کی مہر نیوز سے گفتگو
معروف سیاسی مبصر مومنی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے قانونی اختتام کے باوجود ایران نے ثابت کیا ہے کہ وہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور قومی مفادات کے تحفظ میں خود کفیل ہے۔
-
معروف عرب تجزیہ نگار کی مہر نیوز سے گفتگو:
غزہ میں جنگ بندی محض فریب ہے، امریکہ اور اسرائیل جنگ بھڑکانے کے ذمہ دار
عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی انتہائی کمزور اور عارضی ہے۔
-
مصر کے معروف تجزیہ کار کی تہران ٹائمز سے گفتگو:
صہیونی حکومت اپنے اہداف میں ناکام، غزہ میں جنگ بندی ایک اہم مگر عارضی وقفہ ہے
مصری مبصر نے کہا کہ غزہ میں صہیونی حکومت اپنے اہداف میں مکمل ناکام ہوئی لہذا جنگ بندی کی مخالفت کے امکانات زیادہ ہیں۔
-
عبدالباری عطوان کی مہر نیوز سے گفتگو:
مشرق وسطی طویل جنگ کے دہانے پر، امریکہ و اسرائیل کا پیداکردہ بحران عشروں تک جاری رہ سکتا ہے
مشرق وسطی کے امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ بندی انتہائی نازک ہے۔ اسرائیل کے منفی ریکارڈ کے باعث خطے میں پائیدار امن کی امید کم ہے اور خطہ مزید عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے۔
-
ترک رکن پارلیمنٹ کی مہر نیوز سے گفتگو:
غزہ میں جنگ بندی، صہیونی حکومت بند گلی میں، جنگ بندی کی خلاف ورزی کے امکانات زیادہ ہیں
ترک سیاستدان نے ٹرمپ کے امن فارمولے کو مبہم اور چیلنجز سے بھرپور قرار دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو سالوں میں سیاسی اور فوجی ناکامیوں کے بعد صہیونی حکومت جنگ بندی پر مجبور ہوگئی۔
-
مشرق وسطی کے امور کی ماہر کی مہر نیوز سے گفتگو:
طوفان الاقصی نے فلسطینیوں کے ساتھ عالمی سطح پر یکجہتی کی نئی لہر پیدا کردی
علاقائی امور کی ماہر زینب اصغریان نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن نے بلا شبہ دنیا میں مسئلہ فلسطین کو دوبارہ زندہ کیا اور عالمی سطح پر فلسطینی عوام کے ساتھ بے مثال یکجہتی کی لہر کو جنم دیا ہے۔
-
ایران امن، شفافیت اور انصاف کے ساتھ عالمی تعلقات کا خواہاں ہے، صدر پزشکیان
صدر ایران نے جوہری پروگرام، علاقائی کشیدگی، اسرائیل کی جارحیت اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایران نہ صرف جوہری ہتھیاروں کا مخالف ہے بلکہ بین الاقوامی اصولوں کے تحت مکمل تعاون کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ عزت، انصاف اور صداقت پر مبنی رویہ اختیار کیا جائے۔