3 دسمبر، 2025، 7:10 PM

پاکستانی وزیرثقافت کی مہر نیوز سے خصوصی گفتگو:

تہران–اسلام آباد ثقافتی تعاون میں پیشرفت؛ علامہ اقبال کے افکار کے ترجمے پر اتفاق

تہران–اسلام آباد ثقافتی تعاون میں پیشرفت؛ علامہ اقبال کے افکار کے ترجمے پر اتفاق

پاکستانی وزیر ثقافت نے شیراز میں فجر فیسٹیول کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم ثقافتی معاہدے پر دستخط کی تصدیق کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی، ثقافتی ڈیسک: چوالیسواں فجر عالمی فلم فیسٹیول ایرانی صوبہ فارس کے مرکز شیراز میں میں منعقد ہوا۔ سات روزہ اس بین الاقوامی ایونٹ میں ایران کے نامور فنکاروں اور فلم سازوں کے علاوہ دنیا کے 200 ممالک سے آئے ہوئے سینما سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ ایونٹ کے دوران ایرانی اور غیر ملکی فن کاروں نے نوجوان فنکاروں کے لیے خصوصی تربیتی ورکشاپس اور تجربہ منتقل کرنے والے سیشنز کا انعقاد بھی کیا۔

فیسٹیول کے مہمانوں میں پاکستان کے وزیر ثقافت اورنگزیب خان کھچی بھی شامل تھے، جو خصوصی طور پر شرکت کے لیے شیراز پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے مهر نیوز کے نمائندے کو ایک تفصیلی انٹرویو دیا، جس میں تہران–اسلام آباد ثقافتی تعلقات اور مشترکہ تعاون پر گفتگو کی گئی۔ ان کی گفتگو کا متن ذیل میں پیش کیا جاتا ہے:

اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان کون سے ثقافتی روابط موجود ہیں؟

علامہ اقبال کو دونوں ملکوں کے درمیان سب سے مضبوط فکری و تہذیبی رشتے میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت اقبال کے پیغام اور ان کی تحریروں کے فارسی و اردو تراجم اور علمی تحقیق کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے جس سے تہران–اسلام آباد ثقافتی روابط میں وسیع تر تعاون کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ دونوں ممالک اقبال کے افکار اور نظریات کو یکساں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں؛ جس طرح وہ پاکستان میں نہایت مقبول اور محبوب ہیں، ایران میں بھی انہیں اسی احترام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اسی بنیاد پر ہم نے یہ مشترکہ تعاون شروع کیا ہے کہ اقبال کے فارسی متن پر مشتمل مجموعوں کا اردو میں ترجمہ کیا جائے۔

تہران–اسلام آباد ثقافتی تعاون میں پیشرفت؛ علامہ اقبال کے افکار کے ترجمے پر اتفاق

دونوں ممالک کے درمیان مذہبی رشتے بھی مضبوط ہیں تاہم مجموعی طور پر دونوں ملکوں کے ایسے مسافروں کی تعداد ابھی بھی بہت کم ہے جو ایک دوسرے کے معاشرے، ثقافت اور تاریخ کو گہرائی سے سمجھنے کے لیے سفر کریں۔ اس سلسلے میں دونوں وزارتیں کوشش کررہی ہیں کہ سیاحوں کے لیے سفری سہولتیں آسان بنائی جائیں تاکہ باہمی سیاحت میں اضافہ ہوسکے۔

دونوں ملکوں کے ثقافتی ادارے فارسی زبان کی ترویج کے لئے کونسی فعالیتیں کررہے ہیں؟

مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کی تقریبا ہر معروف اور بڑی یونیورسٹی میں فارسی زبان کا ایک فعال شعبہ موجود ہے، اور لوگ اسے سیکھ بھی رہے ہیں۔ ان کے مطابق برطانوی دور حکومت سے پہلے پورے برصغیر میں دربار کی سرکاری زبان فارسی تھی اور ہماری تاریخ و تہذیب کی بیشتر تحریری میراث فارسی میں محفوظ ہے۔ عجائب گھروں میں موجود قدیم اور قیمتی مخطوطات بھی فارسی زبان میں ہیں۔ اسی لیے پاکستان اپنی پوری کوشش کر رہا ہے کہ اس عظیم لسانی ورثے کو نہ صرف محفوظ رکھے بلکہ فروغ بھی دے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ایران میں بھی اردو زبان کے فروغ پر اسی طرح توجہ دی جائے۔

نمائشگاہیں اور فیسٹولز دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ میں کتنے مؤثر ہیں؟

فلم فیسٹیول اور دیگر ثقافتی جشنوارے دونوں ملکوں کے عوام کو براہِ راست ایک دوسرے سے جوڑنے کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ پاکستان ان سرگرمیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے، اور ان کا ماننا ہے کہ ایران میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیوں کے ذریعے عوامی روابط مزید مضبوط اور مفید ہوں گے۔ خاص طور پر فجر فلم فیسٹیول جس میں ہمیں ایرانی سینما جو عالمی سطح پر ممتاز مقام رکھتی ہے، سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ پاکستانی ہدایتکار اور پروڈیوسر ایران کی سینمائی صنعت کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں اور دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں، اور اس فیسٹیول میں شرکت کو اپنے لیے ایک بڑا تعلیمی تجربہ سمجھتے ہیں۔

تہران–اسلام آباد ثقافتی تعاون میں پیشرفت؛ علامہ اقبال کے افکار کے ترجمے پر اتفاق

ثقافتی تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے کیا تجاویز دیں گے؟

سب سے پہلے ضروری ہے کہ دونوں ملکوں کے سیاحوں کے لیے ویزہ پالیسیوں میں آسانی پیدا کی جائے۔ ایرانی وزیر ثقافت کے ساتھ ملاقات میں ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جو دونوں ممالک کے تعاون کو تیز اور مؤثر بنانے کے لیے تجاویز پر کام کرے گا۔ اس سلسلے میں چھ ماہ سے ایک سال کے اندر قابل عمل نتائج کی امید کی جا رہی ہے۔

پاکستان میں ایرانی فلموں کی نمائش کیسے کی جاسکتی ہے اور عوام کس حد تک پسند کریں گے؟

اعلی معیار کی فلمیں، خصوصا ایرانی فلمیں پاکستان میں بے حد پسند کی جاتی ہیں۔ ایرانی وزیر سے درخواست کرتے ہیں کہ چونکہ پاکستان پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر نوروز فیسٹیول منعقد کرنے جا رہا ہے، اس لیے ایرانی فلموں کی نمائش کے ذریعے اس میں شریک ہوں۔ آپ آئیں اور پاکستان میں ایرانی فلموں کا ایک ہفتہ منائیں کیونکہ پاکستانی عوام ایرانی سینما کے اعلیٰ معیار اور اداکاروں کی فنی صلاحیتوں کے باعث انہیں بڑی دلچسپی سے دیکھیں گے۔

News ID 1936882

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha