5 دسمبر، 2025، 9:19 AM

روس_بھارت کی بڑھتی ہوئی دوستی، پیوٹن دو روزہ دورہ، نئی دہلی میں پرتپاک استقبال

روس_بھارت کی بڑھتی ہوئی دوستی، پیوٹن دو روزہ دورہ، نئی دہلی میں پرتپاک استقبال

روسی صدر ولادیمیر پوٹن دو روزہ دورے پر جب نئی دہلی ایئرپورٹ پہنچے تو ہندوستانی وزیرِاعظم نریندر مودی نے ان کا ذاتی طور پر استقبال کیا۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے جمعرات کو نئی دہلی کے پالم ایئر فورس بیس پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا ذاتی طور پر استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق، پوٹن ۴ اور ۵ دسمبر کو نئی دہلی میں ہوں گے۔ 

ایئرپورٹ پر استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جہاں وزیرِاعظم مودی نے طیارے کے ریمپ پر پیوٹن سے ملاقات کی۔ پوٹن کے طیارے کے سامنے سرخ قالین بچھایا گیا اور اعزاز کے طور پر گارڈ آف آنر موجود تھا۔ روسی صدر کا استقبال بھارتی رقاصوں نے روایتی رقص پیش کر کے کیا۔  

اس کے بعد پوٹن اور مودی ایک ہی گاڑی میں غیر رسمی ملاقات کے لیے روانہ ہوئے۔ اسپوٹنک کے نمائندے کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے اپنی گفتگو مودی کی گاڑی میں شروع کی۔  

کریملن کے ترجمان نے نئی دہلی میں پوٹن کے دورے کے حوالے سے کہا کہ روس اور بھارت دنیا کے مستقبل کے بارے میں مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔  

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت روس کا اہم شراکت دار ہے اور ماسکو–نئی دہلی تعلقات ترقی یافتہ اور کثیرالجہتی ہیں۔ ترجمان کے مطابق، روس اور بھارت حساس ترین شعبوں میں بھی تعاون کرتے ہیں، جن میں ٹیکنالوجی کی شراکت شامل ہے۔

News ID 1936903

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha