14 ستمبر، 2024، 4:23 PM

ایرانی بحریہ کے 98ویں فلیٹ نے بحیرہ احمر کا مشن مکمل کر لیا

ایرانی بحریہ کے 98ویں فلیٹ نے بحیرہ احمر کا مشن مکمل کر لیا

بحیرہ احمر میں ایک طویل مشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد، ایران کی آرمی نیوی کا 98 واں بحری بیڑا ہفتے کے روز وطن واپس پہنچ گیا۔

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کا 98 واں بحری بیڑا ملک کی جہاز رانی کو محفوظ بنانے کے مقصد سے خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں 126 روزہ مشن کو انجام دینے کے بعد ہفتے کے روز بندر عباس میں داخل ہوا۔

مشن کے دوران جماران ڈسٹرائر اسلامی جمہوریہ ایران کی شپنگ لائنوں اور ملک کے تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کی حفاظت کرنے میں کامیاب رہا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر جلیل مقدم نے کہا ہے کہ ایران اور دیگر دوست ممالک کے تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کے سمندری راستوں اور دور دراز کے سمندری علاقوں میں جہاں ملک کی شپنگ لائنوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، ایران کے فوجی اسٹریٹیجک بحری بیڑوں کی طاقتور موجودگی ایران کو سکیورٹی ضمانت فراہم کرتی ہے۔ 

اس وقت ایرانی ساختہ دینا ڈسٹرائر خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں ایران کے قومی مفادات کا تحفظ کر رہا ہے۔

News ID 1926644

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • شہباز عون علی 23:27 - 2024/09/14
      0 0
      اللہ اکبر خامنہ ای رہبر