مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستانی وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم محمد اسحق ڈار کے ساتھ ٹیلی فون پر اہم گفتگو کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون اور خطے کی موجودہ سیاسی و سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے مستقل اقدامات کیے جائیں۔
وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ایران مل کر خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ مشترکہ منصوبے اور تعاون کی منصوبہ بندی مستقبل میں علاقائی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگی۔
آپ کا تبصرہ