مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبداللہ آل ثانی کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں فریقین نے باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ سفارتی فعالیتیں دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اہم ہیں۔
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید برآں، دونوں جانب سے غزہ کی تازہ صورتحال اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی مسودہ قرار داد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق، خصوصا خود ارادیت کے حق کے تحفظ کے لیے مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ