6 دسمبر، 2025، 9:42 PM

آزاد اقوام اور ملکوں کے خلاف سازش کرنا امریکی پالیسی کا حصہ ہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ

آزاد اقوام اور ملکوں کے خلاف سازش کرنا امریکی پالیسی کا حصہ ہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ

ایرانی پارلیمنٹ کے رکن نے وینزویلا کے سفیر سے ملاقات کے دوران وینزویلا کے خلاف امریکی پالیسیوں کی شدید مذمت اور کراکس کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے چیئرمین ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا کی حریت پسند اقوام کو دبانے اور ان کے خلاف اقدامات کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق تہران میں وینیزویلا کے سفیر جوزے رافائل سلوا اپونٹے سے ملاقات کے دوران عزیزی نے کہا کہ وینیزویلا ان ممالک میں شامل ہے جس نے عالمی استکبار کے خلاف نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اسلامی جمہوری ایران ہمیشہ نوآبادیاتی نظام کے خلاف جدوجہد کرنے والے ممالک کی حمایت کے لیے تیار ہے۔

عزیزی نے وینزویلا کے رہنماؤں سیمون بولیوار اور ہیوگو شاویز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان رہنماؤں نے استکبار کے خلاف جدوجہد میں شاندار کردار ادا کیا ہے، جس سے امریکہ خوفزدہ ہے اور مختلف بہانوں کے تحت آزاد ممالک پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی اصل فطرت دہشت گردی اور منظم اسمگلنگ ہے۔ افغانستان، عراق، شام اور لبنان پر حملے اسی پالیسی کے تحت کیے گئے۔  

ایرانی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ امریکہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا سب سے بڑا سپلائر اور صارف ہے اور کبھی بھی دہشت گردوں کے خلاف یا انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات نہیں کیے۔ وینیزویلا کے خلاف امریکی دھمکیاں کیریبین خطے میں امریکی منفی کردار کا تسلسل ہے۔  

اس موقع پر وینزویلا کے سفیر جوزے رافائل سلوا اپونٹے نے کہا کہ امریکہ کے دوہرے معیار ہمیشہ واضح رہے ہیں۔

انہوں نے امریکی کارروائیوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جھوٹا بہانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا نے اپنی دفاعی حکمت عملی کے تحت نظام کو فعال کر دیا ہے اور ملک ہائی الرٹ پر ہے۔  

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے وینزویلا کے خلاف شدید میڈیا اور نفسیاتی جنگ شروع کر رکھی ہے، لیکن وینزویلا اس جنگ کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔  

News ID 1936932

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha