6 دسمبر، 2025، 5:17 PM

ایرانی سفیر کی بغداد کے نئے گورنر سے ملاقات، تہران–بغداد تعلقات پر گفتگو 

ایرانی سفیر کی بغداد کے نئے گورنر سے ملاقات، تہران–بغداد تعلقات پر گفتگو 

ایرانی سفیر نے عراق میں بغداد کے نئے گورنر علاء عطوانی سے ملاقات میں ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کے دور میں تہران اور بغداد کے تعلقات میں نمایاں ترقی ہوگی۔  

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بغداد میں تعینات ایرانی سفیر نے بغداد کے نئے گورنر علاء عطوانی کی تقرری پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کے دورِ گورنری میں تہران اور بغداد کے تعلقات میں نمایاں ترقی اور فروغ دیکھنے کو ملے گا۔  

بغداد کے گورنر نے اپنی گفتگو میں تہران اور بغداد کے درمیان موجود صلاحیتوں کی نشاندہی کی اور زور دیا کہ دونوں ملکوں کے گورنروں کے درمیان مسلسل رابطے اور ٹکنیک، علم اور مہارت کے تبادلے کی ضرورت ہے تاکہ موجودہ چیلنجز کا حل نکالا جا سکے۔ 

ملاقات میں طرفین نے دوطرفہ تعلقات اور تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے گورنروں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

News ID 1936928

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha