عراق
-
عراق کی طرف سے نجف اور ایران کے درمیان روزانہ 40 پروازوں کی منظوری
عراقی حکومت نے ایرانی فضائی کمپنیوں کو نجف ایئرپورٹ سے روزانہ 40 پروازیں چلانے کی اجازت ملنے کی اطلاع دی ہے۔
-
عراق سے امریکی انخلا خطے میں امریکی موجودگی کے خاتمے کا آغاز ہے، حزب اللہ
حزبالله لبنان نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام مغربی ایشیا میں امریکی فوجی موجودگی کے خاتمے کی راہ ہموار کرے گا۔
-
عراق سے امریکی دہشت گرد فوج کے آخری فوجی اور جنگی طیارے کا انخلا
ایک امریکی میڈیا ادارے نے شمالی عراق میں واقع اربیل ایئربیس سے امریکی فوج کے آخری فوجی اور جنگی طیارے کے انخلا کی تصویر جاری کی ہے۔
-
عراق کی سرزمین ہمسایہ ممالک پر حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، الزیدی
عراقی وزیراعظم نے حشد الشعبی سے متعلق قانون کی منظوری کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد اپنی سرزمین اور فضائی حدود کو ہمسایہ ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔
-
عراق سے امریکی انخلا مغربی ایشیا کی آزادی کی جانب پہلا قدم ہے، سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کو عراقی عوام کی مزاحمت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اسے مغربی ایشیا سے امریکی موجودگی کے خاتمے کی جانب پہلا قدم قرار دیا ہے۔
-
عراقی فضائی حدود میں امریکی جنگی طیاروں کی پرواز جاری ہے، کتائب حزب اللہ
کتائب حزب اللہ عراق نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فضائی حدود میں امریکی جاسوس طیاروں اور جنگی طیاروں کی پروازیں بدستور جاری ہیں۔
-
عراق میں بین الاقوامی اتحاد کا مشن ختم ہو چکا، ترجمان حکومت عراق
عراقی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ عراق حسنِ ہمسائیگی کے اصول کے پیشِ نظر اپنی سرزمین کو کسی بھی جارحیت کے لیے نقطۂ آغاز کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔ عراق میں بین الاقوامی اتحاد کا مشن ختم ہو چکا ہے۔
-
عراق، حکومت نے حشد الشعبی قانون کا مسودہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا
عراقی کابینہ نے حشد الشعبی کے قانون کی منظوری کے بعد اسے قانونی مراحل مکمل کرنے اور حتمی منظوری کے لیے پارلیمنٹ کو ارسال کردیا ہے۔
-
امریکا عراق میں اپنا فوجی مشن ختم کرنے کے قریب
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا عراق میں اپنی باضابطہ فوجی کارروائیاں ختم کرنے کی تیاری کر رہا ہے، تاہم انٹیلی جنس اور نگرانی کی کچھ کاروائیاں برقرار رکھی جائیں گی۔
-
عراق میں بین الاقوامی اتحاد کا کوئی فوجی موجود نہیں، عراقی وزارتِ دفاع
عراقی وزارتِ دفاع کے ترجمان یحییٰ رسول نے کہا ہے کہ اس وقت عراق کی سرزمین پر بین الاقوامی اتحاد کا کوئی فوجی موجود نہیں ہے۔
-
ایران سے نجف کے لیے پروازوں کی بحالی ایک ماہ کے لیے ہوگی
عراقی ذرائع کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے ایرانی پروازوں کو نجف آنے اور جانے کی ایک ماہ کے لیے اجازت دی ہے جبکہ اس استثنا میں آئندہ توسیع کا بھی امکان موجود ہے۔
-
ایرانی پروازوں پر پابندی؛ نجف ایئرپورٹ پر عظیم الشان مظاہرہ
عراقی عوام نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں اور ایران کی پروازیں روکنے کے اقدام کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا ہے۔
-
نجف اور ایران کے درمیان پروازیں بحال ہوگئیں، عراقی ذرائع
عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق نجف ایئرپورٹ اور ایران کے مختلف ہوائی اڈوں کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔
-
امریکہ، عراق میں ٹارگٹ کلر تیار کر رہا ہے، تحریکِ النجباء
تحریکِ النجباء عراق کی سیاسی کونسل کے سربراہ شیخ علی الاسدی نے کہا ہے کہ امریکیوں نے عراق میں ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں کے لیے عراقیوں پر مشتمل ایک گروہ تشکیل دیا ہے۔
-
عراق کے سیاسی شیعہ اتحاد کا ایران سے متعلق اہم اجلاس
عراق کے سیاسی شیعہ گروہوں پر مشتمل کوآرڈینیشن فریم ورک کے رہنما ایرانی طیاروں کو ملک کے ہوائی اڈوں پر اترنے سے روکنے کے فیصلے اور اس کے بغداد اور تہران کے تعلقات پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیں گے۔
-
بغداد کو ایران کی فضائی ناکہ بندی میں شریک نہیں ہونا چاہیے، عراقی سیاسی جماعت کا مطالبہ
سپریم اسلامک کونسل عراق نے ایران کے لیے پروازوں پر عائد پابندی کی مذمت کرتے ہوئے عراقی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیرونی دباؤ کے سامنے تسلیم نہ ہوں۔
-
ایران کے ظالمانہ محاصرے کی دوٹوک مخالفت کرتے ہیں، شیخ خزعلی
عصائب اہل الحق کے سیکرٹری جنرل نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے ساتھ عراقی حکومت کی ہم آہنگی پر تنقید کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں، پارلیمنٹ اور حکومت سے اس معاملے پر واضح اور مضبوط مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
ایران کے لیے پروازوں کی بحالی، عراق اور امریکہ کے درمیان مذاکرات
عراقی حکومت نے کہا ہے کہ وہ بعض عراقی ہوائی اڈوں کو امریکی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دلانے اور ایران کے لیے پروازیں بحال کرنے کے لیے امریکہ سے براہ راست مذاکرات کر رہی ہے۔
-
مقاومتی رہنما کی عراقی ہوائی اڈوں پر دھرنے کی دھمکی، ایران کے لیے پروازیں بحال کرنے کا مطالبہ
حرکت نجباء کے سیکرٹری جنرل نے عراق اور ایران کے درمیان پروازوں پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ عراقی عوام کو ہوائی اڈوں پر دھرنا دینے کی دعوت دیں گے۔
-
ایرانی پروازوں کے لیے عراقی ہوائی اڈے بند کرنا بڑی غلطی ہے، سابق وزیر اعظم
عراق کے سابق وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے ایران اور عراق کے درمیان پروازوں پر عائد پابندیوں کو ملکی خودمختاری کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے اس فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
صنعاء سے نجف تک مزاحمت کا محاذ ایک ہے، مشیر رہبر انقلاب
رہبر انقلاب کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے نجف ایئرپورٹ کی بندش پر ردعمل دیتے ہوئے عراق کے وزیرِ اعظم کو مخاطب کیا اور کہا کہ قانونی جواز واشنگٹن سے نہیں آتا۔
-
نیویارک؛ عراقی وزیراعظم کی ٹرمپ سے ملاقات
عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے نیویارک میں امریکی صدر سے ملاقات کی ہے۔
-
عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا 30 ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا، واشنگٹن
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن بغداد کے ساتھ طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق عراق میں اتحادی افواج کی فوجی کارروائیوں کے خاتمے اور اپنے فوجیوں کے انخلا کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے۔
-
حشد شعبی مرجعیت کی عظیم فتوے کے نتیجے میں وجود میں آیا، عمار حکیم
عراقی جماعت حکمت ملی کے سربراہ نے کہا کہ حشد شعبی ایک طاقتور سکیورٹی فورس ہے جو اعلی مرجعیت کے فتوے کے نتیجے میں تشکیل پائی اور عراق کی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
-
عراق نے ایران سے عراق کے لیے پروازیں منسوخ ہونے کی تردید کردی
امریکی وزارتِ خزانہ کی جانب سے تہران کے خلاف سخت پابندیوں کی وارننگ کے باوجود، عراقی وزارتِ نقل و حمل اور ایرانی سول ایوی ایشن ادارے نے دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی معطلی کی کسی بھی اطلاع کی تردید کرتے ہوئے پروازوں کے منظور شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہنے پر زور دیا ہے۔
-
بڑے بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے؛ عراق سے امریکی فوجی سازوسامان کے انخلاء کا آغاز
عراقی سوشل ایکٹوسٹ کے مطابق، عراق سے امریکی فوجی سازوسامان کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔
-
عراق سے امریکی فوجی سازوسامان اردن منتقل کیے جانے کا امکان، عرب میڈیا
عرب میڈیا کے مطابق مغربی عراق میں امریکی ہیوی ٹرکوں کے ایک قافلے کی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے جو فوجی سازوسامان اور بکتر بند گاڑیاں منتقل کر رہا تھا۔
-
تہران، عراقی کرد رہنما کی محسن رضائی سے ملاقات
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی اور عراق کی کردستان پیٹریاٹک یونین کے سربراہ بافل طالبانی نے علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
-
ایران سفارت کاری کے ذریعے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اختلافات حل کرنے کے لیے تیار ہے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ موجود اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی ایران کو 11 میلین ڈالر کی امداد
ایران میں جنگِ رمضان سے متاثرہ افراد کے لیے آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کی جانب سے 11 ملین ڈالر کی امداد دی گے ہے۔