25 جنوری، 2026، 4:32 PM

عراقی رکن پارلیمنٹ کا امریکی سفیر کو طلب کرنے کا مطالبہ

عراقی رکن پارلیمنٹ کا امریکی سفیر کو طلب کرنے کا مطالبہ

عراقی پارلیمنٹ کے رکن رفیق الصالحی نے امریکی نمائندے کے بیانات کو سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی اور عراق کے داخلی معاملات میں ناقابل قبول مداخلت قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی پارلیمنٹ کے رکن رفیق الصالحی نے عراق میں امریکی سفیر کو طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے مارک ساوایا کے حالیہ بیانات قابل مذمت اور یہ کھلی طور پر سفارتی آداب کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ عراق کے داخلی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساوایا کے بیانات اشتعال انگیز، بین الاقوامی قوانین سے متصادم اور عراق کی خودمختاری کو چیلنج کرتے ہیں۔ عراقی حکومت پر لازم ہے کہ وہ اس معاملے پر سنجیدہ مؤقف اختیار کرے اور امریکی سفیر کو طلب کرکے ان بیانات پر باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہے اور اپنے داخلی امور میں خود مختار فیصلے کرنے کا حق رکھتا ہے۔

رفیق الصالحی کے مطابق مارک ساوایا اس سے قبل بھی عراقی مزاحمتی گروہوں کے خلاف بیانات دیتے رہے ہیں، اور اس بار بھی انہوں نے اپنے سابقہ مؤقف کو دہراتے ہوئے عراقی عوام کے سامنے ان گروہوں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، جو ناقابل قبول ہے۔

News ID 1937881

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha