17 فروری، 2026، 1:29 PM

شام کی خطرناک صورتحال، عراق کی سلامتی کو براہ راست خطرہ

شام کی خطرناک صورتحال، عراق کی سلامتی کو براہ راست خطرہ

عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے شام میں جاری خطرناک حالات کو عراق کی قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی پارلیمنٹ کے رکن حیدر حامد نے کہا ہے کہ شام میں حالیہ حالات، خصوصاً جولانی رژیم سے وابستہ عناصر اور شامی جمہوری کرد فورسز کے درمیان مسلح جھڑپیں، نیز داعش کے متعدد سرکردہ عناصر کا جیلوں سے فرار ہو کر نامعلوم مقامات پر منتقل ہونا، عراق کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی علاقوں میں دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت دیکھی جا رہی ہے اور جو دہشت گرد شام سے عراق منتقل ہو رہے ہیں انہیں قانون کے مطابق عدالت کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

حیدر حامد نے خبردار کیا کہ الہول کیمپ سے فرار ہونے والے خطرناک عناصر مستقبل میں دوبارہ دہشت گرد کارروائیاں کر سکتے ہیں، چاہے وہ عراق میں ہوں یا شام میں۔

News ID 1938109

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha