شام
-
شام میں متعدد دھماکے
شام کے ایک فوجی ہوائی اڈے پر متعدد شدید دھماکے ہوئے ہیں۔
-
اسرائیل کے ساتھ پائیدار امن کے لیے کوشش کر رہے ہیں، الجولانی
شام پر قابض الجولانی نے نیویارک میں کہا ہے کہ اپنی شرائط کے تحت وہ اسرائیل کے ساتھ پائیدار امن کے حصول کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔
-
شام، حلب میں شدید دھماکے، سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ
حلب کے جنوب میں العیس کے علاقے میں شامی فوج کے ایک اسلحہ و گولہ بارود کے گودام میں شدید دھماکوں کے بعد متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ امدادی ٹیموں کی رسائی میں مسلسل دھماکوں کے باعث مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
-
بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل کے شام پر ایک ہزار سے زائد حملے
شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے شام کے خلاف ایک ہزار سے زائد زمینی کارروائیاں کی ہیں، جبکہ رواں سال ان کارروائیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
-
شام، دیر الزور میں فوجی مرکز میں دھماکا، 11 افراد ہلاک
شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں فوجی مرکز میں شدید دھماکے کے نتیجے میں ہیئت تحریر الشام سے وابستہ کم از کم 11 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
-
شام، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر شدید احتجاج، سڑکیں بند
ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شام کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہوگیا ہے اور مظاہرین نے کئی اہم سڑکیں بند کردی ہیں۔
-
شام پر صہیونی جارحیت جاری، دمشق کے نواح میں دھماکے
شامی میڈیا کے مطابق دمشق کے نواحی علاقے میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
-
جولانی حکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، سیکڑوں شامیوں کا تاحال کوئی پتہ نہیں
تحقیقاتی کمیٹی نے شام میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساحلی علاقوں اور سویدا میں ہونے والے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمات کی تعداد انتہائی محدود ہے، جبکہ سیکڑوں شامی شہری تاحال لاپتہ ہیں۔
-
حزب اللہ نے لبنان اور شام میں مبینہ سکیورٹی سیل سے تعلق کی تردید کر دی
لبنانی حزب اللہ نے نامعلوم ذرائع کی بنیاد پر نشر ہونے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جن میں تنظیم کو لبنان اور شام میں سکیورٹی سازش کے الزام میں گرفتار ایک گروہ سے منسلک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
-
جنوبی شام میں صہیونی جارحیت جاری؛ توپ خانے کی گولہ باری کے بعد زمینی دراندازی
صہیونی فوج نے جنوبی شام میں اپنی فوجی سرگرمیاں مزید بڑھاتے ہوئے دمشق کے نواحی علاقوں پر توپ خانے سے حملہ کیا اور قنیطرہ کے متعدد دیہات میں داخل ہو کر گھروں کی تلاشی لی۔
-
پیوٹن اور جولانی کی روسی فوجی اڈوں کی تنظیم نو پر گفتگو
روسی صدر اور جولانی نے حمیمیم اور طرطوس میں روسی فوجی اڈوں کی تنظیمِ نو کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
-
لبنانی اسپیکر کا شام اور لبنان کے تعلقات کے بارے میں اہم مؤقف
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے شام کے حوالے سے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ آنے والے مرحلے میں لبنان اور شام کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئے گی۔
-
ترک بحریہ کے ریٹائرڈ افسر کی مہر نیوز سے گفتگو:
ایران کی مزاحمت نے امریکہ کی کمزوری آشکار کردی/انقرہ-تل ابیب جنگ کا امکان نہیں
ترک بحریہ کے ریٹائرڈ کرنل اور یونیورسٹی کے پروفیسر نے ایران کی امریکہ کے مقابل دفاعی صلاحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ترکیہ کے خلاف جنگ کا امکان نہیں ہے۔
-
امریکی سفیر کا متنازع اعتراف ان کے لیے دردسر بن گیا، ٹرمپ کے قریب سمجھی جانے والی صحافی کا دعوی
ٹرمپ کی قریبی خاتون صحافی کے مطابق گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے سے متعلق بیان کے بعد ترکی میں تعینات امریکی سفیر کو مشاورت کے لیے واشنگٹن طلب کیا گیا ہے۔
-
اسرائیلی وزیر جنگ نے شام میں کارروائی سے متعلق امریکی ایلچی کے انکشاف کو مسترد کر دیا
یسرائیل کاٹز نے امریکی ایلچی ٹام باراک کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے کہ اسرائیل کی شام میں کارروائی غلط معلومات اور غلط فہمی کے نتیجے میں کی گئی تھی۔
-
اسرائیل حملے روک کر ذمہ دارانہ رویہ اپنائے، ترکی کا انتباہ
ترک وزارت خارجہ نے اسرائیلی حملے کے دوران ابو الظهور ایئر بیس پر کسی ترک فوجی وفد کی موجودگی کی تردید کرتے ہوئے اسرائیل سے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔
-
لبنان میں فوجی مداخلت کا ارادہ نہیں، اسرائیل سے تصادم سے گریز چاہتے ہیں، الجولانی
شام پر حاکم جماعت تحریر الشام کے سربراہ اسرائیل کے ساتھ تصادم سے گریز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شام لبنان میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گا۔
-
شمالی شام میں مسلح افراد اور الجولانی کی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں
حلب کے شہر اعزاز میں مسلح گروہوں اور الجولانی سے وابستہ سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد اضافی فورس تعینات کر دی گئی۔
-
شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر سپاہ پاسداران انقلاب کا میزائل حملہ
سپاہ پاسداران انقلاب کے مطابق "آپریشن نصر 2" کے تحت شام کے التنف علاقے میں امریکی خصوصی آپریشنز کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
-
شام کے شہر قنیطرہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری، پانچ شامی شہری گرفتار
شامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے صوبہ قنیطرہ کے مختلف دیہات میں چھاپے مار کر پانچ شامی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی، جبکہ علاقے میں اسرائیلی فوجی سرگرمیوں کے تسلسل پر مقامی آبادی میں بے چینی اور ناراضی پائی جا رہی ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
شام کی نئی جنگی صورتحال؛ کیا حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف اپنی فوجی دھاک دوبارہ بٹھا لی؟
حزب اللہ نے اپنی خاموشی توڑ کر جدید ہتھیاروں اور شام کے حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسا قدم اٹھایا ہے، جسے دشمن کو لگام ڈالنے کی ایک نئی اور بڑی حکمت عملی سمجھا جارہا ہے۔
-
شام: حرم حضرت زینبؑ کے امام جماعت کی شہادت، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
دہشت گرد تنظیم داعش نے اعلان کیا ہے کہ شیخ فرحان المنصور کو ان کی گاڑی میں نصب دستی بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
-
دمشق: حرم حضرت زینبؑ کے خطیب جمعہ کی شہادت، ایرانی وزارت خارجہ کی شدید مذمت
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دمشق میں سیدہ زینبؑ کے علاقے میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں حرمِ حضرت زینبؑ کے خطیب جمعہ اور معروف عالمِ دین سید فرحان حسن المنصور شہید ہوگئے۔
-
شام میں بدامنی برقرار، لاذقیہ میں مسلح جھڑپیں
شام میں جاری بدامنی کے دوران صوبہ لاذقیہ کے علاقے جبلا کے نواح میں مسلح جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
-
شام میں سیکورٹی چوکی پر داعش کا خونین حملہ، چار اہلکار ہلاک
شام کے شمال مشرقی شہر رقہ میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
-
شام میں ہزاروں داعشی خاندانوں کا کیمپ الہول بند کر دیا گیا
شام میں ہزاروں داعش عناصر اور ان کے خاندانوں کی رہائش گاہ سمجھے جانے والے الہول کیمپ کو مکمل انخلا کے بعد باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
-
شام سے امریکی فوج کے انخلا کا آغاز
امریکی فوجیوں نے شام سے انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے اور انہیں عراق کے کرد علاقے منتقل کیا جا رہا ہے۔
-
شام کی خطرناک صورتحال، عراق کی سلامتی کو براہ راست خطرہ
عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے شام میں جاری خطرناک حالات کو عراق کی قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا ہے۔
-
شام کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایران کا دوٹوک اعلان
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے اعلان کیا ہے کہ تہران ایک مستحکم، متحد اور محفوظ شام کی حمایت جاری رکھے گا اور اسرائیل کو شامی خودمختاری کی خلاف ورزیوں سے باز رہنا چاہئے۔
-
اسرائیلی فوج کا قنیطرہ کے نواح میں دھاوا، گھروں پر چھاپے
شام کے صوبہ قنیطرہ کے نواحی علاقے میں اسرائیلی فوج کے اچانک داخلے اور ایک شہری کے گھر پر چھاپے کی خبر نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔