28 دسمبر، 2025، 7:18 PM

شام، ساحلی شہروں میں علویوں کا وسیع پیمانے پر احتجاج؛ الجولانی کے عناصر کے ساتھ شدید جھڑپیں+ویڈیو

شام، ساحلی شہروں میں علویوں کا وسیع پیمانے پر احتجاج؛ الجولانی کے عناصر کے ساتھ شدید جھڑپیں+ویڈیو

طرطوس، لاذقیہ اور دیگر علاقوں میں ہزاروں علویوں نے سڑکوں پر نکل کر انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اور خود ارادیت کے حق میں مظاہرے کیے، جس کے دوران جولانی کے کارندوں اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے ساحلی علاقوں میں الجولانی کے عناصر کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اقلیتوں کے خلاف کاروائیوں کے بعد شدید احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

شامی ذرائع کے مطابق، لاذقیہ اور بانیاس میں شیخ غزال غزال کی کال پر علوی کمیونٹی نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے وفاقی نظام اور شہری و سیاسی حقوق کے حصول کا مطالبہ کیا۔

شہری علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی تاریخی سطح پر تعیناتی کے باوجود، مظاہرین نے احتجاج جاری رکھا۔ یہ شام میں علوی کمیونٹی کے حقوق کے لیے ایک اہم تحریک کے طور پر سامنے آیا ہے۔

علویوں کی اعلیٰ اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ غزال غزال نے ویڈیو پیغام میں مظاہرین کو پرامن احتجاج کے لیے سڑکوں پر آنے کی ہدایت دی اور اسے علوی کمیونٹی کے خلاف جاری نسلی نسل کشی کی سازش کا جواب قرار دیا۔

انہوں نے تکفیری عناصر کے ظلم و ستم کے سامنے عالمی برادری کے سکوت پر تنقید کرتے ہوئے حق خود ارادیت اور وفاقی سیاسی نظام کے قیام پر زور دیا اور دیگر شامی گروپوں سے تعاون کی اپیل کی۔

News ID 1937368

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha