14 اکتوبر، 2026، 6:19 PM

2 ہزار 5 سو کنٹینروں سے لدھا بحری جہاز آبنائے ہرمز میں غرق

2 ہزار 5 سو کنٹینروں سے لدھا بحری جہاز آبنائے ہرمز میں غرق

سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے 2 ہزار 5 سو کنٹینروں سے لدھا خلاف ورزی کرنے والے بحری جہاز کے آبنائے ہرمز میں غرق ہونے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 2500 کنٹینروں سے لدھا خلاف ورزی کرنے والا ایک بحری جہاز آبنائے ہرمز کے جنوب میں ڈوب گیا ہے۔

سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز سے غیر مجاز اور خطرناک راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے ایک کنٹینر بردار بحری جہاز، ایک بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دھماکے سے پھٹ گیا اور اس میں شدید آگ لگ گئی۔

2500 سے زائد کنٹینرز کا سامان لے جانے والا یہ جہاز آج صبح آبنائے ہرمز کے جنوبی پانیوں میں آگ کی شدت کے باعث ڈوب گیا۔

مقامی کشتیوں اور ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس راستے سے گزرتے ہوئے انتہائی احتیاط اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں، تاکہ پانی پر تیرنے والے کنٹینرز سے ٹکرانے سے بچ سکیں۔

News ID 1942116

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha