آبنائے ہرمز
-
تیل کا بحران، امریکی شہریوں کو ٹیکس سے مستثنی ڈیزل استعمال کرنے کی اجازت
ایران کے خلاف جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث امریکہ میں ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد ٹرمپ نے شہریوں کو زرعی مشینری کے لیے استعمال ہونے والا ٹیکس فری سرخ ڈیزل خریدنے اور استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
-
آبنائے ہرمز کھلی ہے بند، ٹرمپ کے بیانات نہیں بلکہ امریکی پٹرول پمپس بتائیں گے، نیکزاد
ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر علی نیک زاد نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے کھلنے یا بند ہونے کا اندازہ امریکی عہدیداروں کے بیانات سے نہیں بلکہ امریکہ میں ایندھن کی قیمتوں سے ہوگا۔
-
امریکی جواب موصول، آبنائے ہرمز پر ایرانی موقف اٹل ہے، رکن پارلیمنٹ
قومی سلامتی کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ قطر کے ذریعے امریکی تجویز ایران تک پہنچا دی گئی ہے، تاہم تہران ہرمز کے حوالے سے اپنی پالیسی پر مضبوطی سے قائم ہے اور ممکنہ فوجی اقدام کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
-
ایرانی عوام امریکہ سے ذرہ برابر بھی خوفزدہ نہیں، جنرل فدوی
سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے کمانڈر ان چیف کے مشیروں کے گروپ کے سربراہ نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کوئی امریکی بحری جہاز نہ صرف خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں، بلکہ شمالی بحر ہند میں بھی موجود نہیں ہے۔
-
آبنائے ہرمز سے متعلق ایرانی تجویز پر امریکی مؤقف کا جائزہ لیا جا رہا ہے، غریب آبادی
ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کی پیش کردہ ’’سات روزہ تجویز‘‘ پر امریکہ کی جانب سے موصول ہونے والے مؤقف کا تہران میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔
-
آبنائے ہرمز کے ضوابط کی خلاف ورزی پر متحدہ عرب امارات کے تین ٹینکر حملے زد میں آگئے
خلیج فارس اتھارٹی کے مطابق حالیہ دنوں آبنائے ہرمز میں ضوابط کی خلاف ورزی پر عرب امارات کے تین ٹینکرز حملے کی زد میں آگئے۔
-
آبنائے ہرمز میں ایک اور بحری حادثہ، آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا
برطانوی ادارہ برائے بحری تجارت نے آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر پر حملے کے نتیجے میں آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔
-
ٹرمپ کی ایران کے خلاف بیان بازیاں، معاہدے کا مطالبہ کردیا
امریکی صدر نے ایران کے خلاف اپنی فرسودہ بیان بازی دہراتے ہوئے کھوکھلی دھمکیوں کے ساتھ تہران کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
یورپ میں ڈیزل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
یورپی یونین کے پٹرول پمپس پر ڈیزل کی اوسط قیمت نئے ریکارڈ کے ساتھ 2.24 یورو فی لیٹر سے تجاوز کر گئی۔
-
آبنائے ہرمز عالمی سلامتی میں شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے، پزشکیان
ایرانی صدر نے عالمی یومِ بحری جہاز رانی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شامل ہے اور خطے و دنیا کی سلامتی میں اسے خصوصی مقام حاصل ہے۔
-
آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ 29 ستمبر کو آبنائے ہرمز میں حملوں کا نشانہ بننے والے آئل ٹینکرز کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
ایران کو تنہا کرنے کی امریکی کوششیں ناکام، نیویارک میں عراقچی کی 45 ملاقاتیں
ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر 45 ملاقاتوں اور مشاورت کے ذریعے جنگ، آبنائے ہرمز، جوہری مسئلے، علاقائی سلامتی اور ممکنہ سفارتی راستوں پر ایران کا مؤقف مختلف ممالک تک پہنچایا۔
-
ہماری سلامتی خطرے میں پڑجائے تو کوئی انفراسٹرکچر محفوظ نہیں رہے گا، قالیباف
ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے کہا ہے کہ اگر ایران کو تیل فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی تو خطے میں کوئی ملک تیل فروخت نہیں کر سکے گا اور ایران کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو کوئی بنیادی ڈھانچہ بھی محفوظ نہیں رہے گا۔
-
امریکی بحری بیڑے کی ’’انٹیلی جنس آنکھ‘‘ کیا کچھ کرسکتی ہے؟ الجزیرہ کی رپورٹ
الجزیرہ نے آبنائے ہرمز میں ایران کے ہاتھوں پکڑے گئے امریکی REMUS 600 زیرآبی ڈرون کو امریکی بحری بیڑے کے لیے اہم انٹیلی جنس اور جاسوسی کا ذریعہ قرار دیا ہے۔
-
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے، ایڈمرل سیاری
ایرانی فوج کے کوآرڈینیشن ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ تنگہ ہرمز اور اس کے اطراف ایران کی بحری افواج کے مکمل کنٹرول میں ہیں اور ایرانی فوج کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ تیار ہے۔
-
آبنائے ہرمز نہ صرف بند ہے بلکہ امریکی آبدوز نما ڈرونز کی شکارگاہ ہے، جنرل محبی
سپاہ پاسداران کے ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز نہ صرف کھلی نہیں بلکہ سپاہ پاسداران کے لیے امریکی زیرآب ڈرونز کی شکارگاہ بن چکی ہے۔
-
آبنائے ہرمز میں محفوظ آمدورفت تہران کے طے کردہ دائرہ کار کے بغیر ممکن نہیں، ایرانی سکیورٹی عہدیدار
ایرانی سکیورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ اور پائیدار آمدورفت کے لیے ایران کے مقرر کردہ دائرہ کار کے علاوہ کوئی مؤثر اور پائیدار طریقہ کار موجود نہیں ہے۔
-
امریکی بیوقوف صدر کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران ناقابلِ شکست ہے، رحیم صفوی
رہبرِ انقلابِ اسلامی کے معاون اور اعلیٰ مشیر نے ایرانی طاقت کے معادلے میں تیل کی صنعت کے اسٹریٹجک کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی طاقت کے معادلے کا بڑا حصہ نہ صرف عوام کی موجودگی کے میدان میں، بلکہ تیل کے میدانوں میں بھی طے ہوتا ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
آبنائے ہرمز سے ملنے والی جنگی غنیمت کی تفصیلات؛ REMUS 600 کے راز ایران کے اختیار میں
جدید ٹیکنالوجی سے لیس امریکی آبدوز جو سینکڑوں میٹر گہرائی میں کام کرنے، زیرِآب ڈیٹا جمع کرنے اور جدید سینسرز سے استفادہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، محض ایک آبدوز نہیں، بلکہ معلومات کا ایک اہم ڈیٹا بھی ہے۔
-
سپاہ پاسداران کے زیرِ قبضہ امریکی آبدوز «REMUS 600» کیا ہے؟
ریموس 600 جدید اور بغیر پائلٹ امریکی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک آبدوز ہے، جسے زیرِآب جاسوسی، سمندر کی تہہ کی نقشہ سازی، بارودی سرنگوں کی تلاش و درجہ بندی، ماحولیاتی معلومات جمع کرنے اور دیگر مشنوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
-
آبنائے ہرمز میں امریکہ بحری ڈرون پکڑ لیا، سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران کی بحریہ نے کہا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں جاسوسی کے لیے سرگرم امریکی فوج کے ایک جدید زیرسطحی ڈرون کو پیچیدہ کارروائی کے دوران اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
-
آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ سے پہلے کی حالت پر واپس نہیں آئے گی، چیتھم ہاؤس کے محقق
برطانوی تحقیقی ادارے چیتھم ہاؤس کے محقق نیل کوئلیم نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کی صورتحال میں جو تبدیلیاں آئی ہیں، ان کے باعث خطے میں پہلے جیسی صورتحال کی واپسی ممکن نہیں رہے گی۔
-
غیر معتبر راستے انتخاب کرنے سے گریز کریں، خلیج فارس سٹریٹ اتھارٹی کا جہاز مالکان کو انتباہ
خلیج فارس سٹریٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے جہاز مالکان کو بعض چارٹررز کی جانب سے بحری جہازوں کو غیر معتبر راستوں سے گزرنے پر مجبور کرنے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
-
دشمن کی شرارتوں کے باوجود آبنائے ہرمز ایران کے اختیار میں ہے، جنرل شکارچی
ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے کہا ہے کہ بعض اوقات امریکی دشمن کچھ بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزارنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن ایران کی اجازت کے بغیر ان جہازوں کے محفوظ گزرنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔
-
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کی ایرانی تجویز مسترد کردی
امریکی صدر نے تہران کے خلاف اپنے معاندانہ مؤقف کو دہراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ میں ایران کی تجویز کو مسترد کرتا ہوں۔
-
ٹرمپ کی نئی پوسٹ، خلیج فارس کے نقشے سے قطر اور بحرین غائب
امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کے بارے میں ایک نئی پوسٹ میں ایک بار پھر اپنے دعوے دہرائے اور نقشے میں قطر اور بحرین کو شامل نہیں کیا۔
-
ایران کی سات شرائط پوری ہونے تک امریکہ کو سزا دینا نہیں چھوڑیں گے، ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران کے ترجمان نے زور دے کر کہا ہے کہ ایران کی سات شرائط پوری ہونے تک امریکہ کو سزا دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
-
کیا ایران کی شرائط منظور ہونے پر آبنائے ہرمز کھل جائے گی؟ عراقچی نے بتا دیا
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے سات روزہ منصوبے کے بارے میں وضاحت پیش کی۔
-
آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال، امریکی وعدہ خلافی کا نتیجہ ہے، عراقچی
ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں موجودہ عدم تحفظ کو ایران کے خلاف امریکہ کی وعدہ خلافی اور اس کی جانب سے کیے گئے جرائم کا براہِ راست نتیجہ قرار دیا ہے۔
-
جنوبی کوریا خطے میں امریکی جارحیت کا ساتھ دینے سے گریز کرے، ایرانی وزیر خارجہ
عباس عراقچی نے جنوبی کوریا کے ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں آبنائے ہرمز کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے تمام ممالک سے ذمہ دارانہ اور حقیقت پسندانہ طرز عمل اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔