مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کے اثرات پوری دنیا میں واضح ہیں۔ تیل کی قلت، یورپ اور امریکہ کے ذخائر میں کمی اور تیل کی قیمتوں کا جنگ سے پہلے کی سطح سے کہیں زیادہ رہنا اس کے عالمی اثرات کی نشانیاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج آبنائے ہرمز میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہیں اور جب تک ایران کی شرائط پوری نہیں ہوتیں، یہ آبنائے بند رہے گی۔
آپ کا تبصرہ