8 نومبر، 2026، 7:09 PM

ایران کے مقابلے میں صف آرائی کرنے والی ہر طاقت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، جنرل شکارچی

ایران کے مقابلے میں صف آرائی کرنے والی ہر طاقت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، جنرل شکارچی

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی ایران مخالف پالیسیاں اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کی حکمت عملی ناکامی سے دوچار ہوچکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے امریکہ کی سیاسی اور انتخابی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں کو مختلف میدانوں میں مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہے۔ یہ ناکامیاں محض امریکہ کی داخلی سیاسی کشمکش کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک بڑی حقیقت کی عکاسی کرتی ہیں، اور وہ طاقتور ایران کے عزم کے سامنے امریکہ کی ناکامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جارحیت، دہشت گردی اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کے ساتھ ساتھ واشنگٹن کی فوجی حکمت عملی بھی ایران کی دفاعی طاقت، قیادت، عوام اور مسلح افواج کے فولادی عزم کے سامنے ناکام ہوچکی ہے۔

جنرل شکارچی نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف امریکی حکمرانوں کی دشمنانہ پالیسیاں، دنیا بالخصوص مغربی ایشیا میں مسلسل ناکامیاں، امریکی جنگی بیڑے اور فوجی سازوسامان کی کھوکھلی طاقت کا بھرم ٹوٹنا اور دھمکیوں کا بے اثر ہونا، وائٹ ہاؤس کی کھوکھلی طاقت کی بنیادوں کو ہلا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور ان کے انتہا پسند ساتھی ایران کی تباہی کے لیے میدان میں اترے تھے، لیکن حالات نے ایسا رخ اختیار کیا کہ وہ خود تزویراتی زوال، گہرے داخلی بحرانوں اور ایران کی مسلح افواج و محورِ مزاحمت کے ہاتھوں ہونے والی ناکامیوں کا شکار ہوگئے۔

جنرل شکارچی کے مطابق، یہ تزویراتی ناکامی اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ عالمی طاقت کے معادلات کبھی بھی بالادستی کے خواہاں قوتوں کے حق میں طے نہیں ہوتے۔

انہوں نے تاکید کی کہ جو بھی طاقت اسلامی ایران کی مضبوط چٹان اور اس کے الٰہی و فولادی عزم کے مقابلے میں صف آرا ہوگی، اسے بالآخر عالمی رائے عامہ میں زوال اور تباہی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

News ID 1942702

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha