9 نومبر، 2026، 8:06 AM

امریکہ انتخابی نتائج کے ساتھ ایک قدم پیچھے گیا، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکہ انتخابی نتائج کے ساتھ ایک قدم پیچھے گیا، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے وسط مدتی کانگریسی انتخابات کے نتائج اور اپنی جماعت کے امیدواروں کی شکست پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ نے حالیہ انتخابات کے نتائج کے ساتھ ایک بڑا قدم پیچھے کی طرف اٹھایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی کانگریسی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر ایک پیغام میں کہا کہ امریکہ نے حالیہ انتخابات کے نتائج کے ساتھ ایک بڑا قدم پیچھے کی طرف اٹھایا ہے۔

امریکی صدر نے انتخابی نتائج اور اپنی جماعت کے ارکان کی بدترین شکست پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اسٹاک مارکیٹ، جس نے ان کے دورِ صدارت میں زبردست تیزی دیکھی تھی، ایک ہی دن میں ۳ ٹریلین ڈالر کے برابر نقصان اٹھا چکی ہے۔

ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ لیکن فکر نہ کریں، ہم پہلے سے زیادہ بڑے اور مضبوط ہو کر واپس آئیں گے۔

News ID 1942708

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha