9 نومبر، 2026، 1:32 PM

یمن کا سعودی عرب کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

یمن کا سعودی عرب کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

یمنی وزارت خارجہ نے بنی حشیش میں سعودی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 44 افراد کی شہادت کے بعد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب پر بنی حشیش کے علاقے میں سنگین جنگی جرم کے ارتکاب کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

یمنی وزارت خارجہ نے عالمی برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بنی حشیش میں یمنی شہریوں پر ہونے والے حملے کے مختلف پہلوؤں اور اس کے نتائج کا جائزہ لینے کے لیے ایک بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے۔

وزارت خارجہ نے زور دیا کہ شہریوں کو نشانہ بنانا 2015ء سے یمن کے خلاف سعودی عرب کے مسلسل اور منظم حملوں کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے بنی حشیش کے علاقے میں واقع گاؤں الشریہ میں شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 44 افراد شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔

News ID 1942716

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha