18 اکتوبر، 2026، 3:26 PM

ایرانی پارلیمنٹ نے مہرداد اخلاقی کو نیا وزیر دفاع مقرر کرنے کی منظوری دے دی

ایرانی پارلیمنٹ نے مہرداد اخلاقی کو نیا وزیر دفاع مقرر کرنے کی منظوری دے دی

ایرانی پارلیمنٹ نے کھلے اجلاس میں مہرداد اخلاقی کتابچی کو وزیر دفاع اور مسلح افواج کی معاونت کا قلم دان سونپنے کی منظوری دے دی، وہ شہید میجر جنرل عزیز ناصرزادہ کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ نے مہرداد اخلاقی کتابچی کو ملک کا نیا وزیر دفاع مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات مہر کے مطابق، ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے اتوار کے روز منعقدہ کھلے اجلاس میں مہرداد اخلاقی کتابچی کی اہلیت اور پیش کردہ منصوبوں کا جائزہ لینے کے بعد انہیں وزیر دفاع اور مسلح افواج کی معاونت کے عہدے کے لیے اعتماد کا ووٹ دیا۔

مہرداد اخلاقی کتابچی سابق وزیر دفاع میجر جنرل عزیز ناصرزادہ کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جو امریکہ اور اسرائیلی حکومت کے حملوں میں شہید ہوگئے تھے۔

News ID 1942197

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha