16 اکتوبر، 2026، 2:12 PM

امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت سے علاقائی ماحولیاتی نظام کو شدید نقصان ہوا، صدر پزشکیان

امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت سے علاقائی ماحولیاتی نظام کو شدید نقصان ہوا، صدر پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت نے خطے کے ماحولیاتی نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جبکہ غزہ میں ماحولیاتی تباہی کے اثرات نسلوں تک برقرار رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور جنگ پسندی نے خطے کے ماحولیاتی نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور بڑے پیمانے پر ماحولیاتی تباہی کا سبب بنی ہے۔

آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں حیاتیاتی تنوع کے کنونشن کی 17ویں کانفرنس کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایرانی قوم کے خلاف بلااشتعال جارحانہ جنگ مسلط کی، جس کے علاقائی ممالک کے ماحولیاتی نظام پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے قتل عام کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ غزہ ماحولیاتی تباہی کی ایک واضح مثال ہے، جس کے ہولناک اثرات نسلوں تک برقرار رہیں گے۔

صدر پزشکیان نے خبردار کیا کہ غیر قانونی پابندیوں اور بیرونی قوتوں کی مسلط کردہ جنگوں کا سامنا کرنے والی قوموں کو ان بحرانوں کی بھاری قیمت ادا کرنے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع کا تحفظ امن کے لیے سفارت کاری کا ایک اہم میدان بن سکتا ہے۔ ان کے مطابق، جنگ نہ صرف انسانوں اور بنیادی ڈھانچے کے لیے خطرہ ہے بلکہ قدرتی ماحول کی تباہی کا براہ راست سبب بھی بنتی ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ جنگوں کے نتیجے میں جنگلات جل جاتے ہیں، دلدلی علاقے تباہ ہوجاتے ہیں، زمین اور پانی آلودہ ہوتے ہیں اور جانوروں کی مختلف انواع اپنے قدرتی مسکن سے بے دخل ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے خطے میں ماحولیاتی تعاون اقوام کے درمیان روابط کو مضبوط بنا سکتا ہے جہاں طاقتوں کی غیر قانونی اور توسیع پسندانہ موجودگی سے سلامتی کے بحران پیدا ہو رہے ہیں اور موسمیاتی تبدیلی، پانی کی قلت اور ماحولیاتی نظام کی تنزلی جیسے مسائل بھی درپیش ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ماحولیاتی تعاون اقوام کے درمیان ایسے پل تعمیر کرسکتا ہے جو سب کے لیے امن و سلامتی، فطرت کے ساتھ ہم آہنگی اور قدرتی ماحول کے ساتھ پُرامن مستقبل کی راہ ہموار کریں۔

News ID 1942154

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha