16 اکتوبر، 2026، 1:56 PM

حیاتیاتی تنوع کا عالمی سربراہی اجلاس، صدر پزشکیان آرمینیا پہنچ گئے

حیاتیاتی تنوع کا عالمی سربراہی اجلاس، صدر پزشکیان آرمینیا پہنچ گئے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان یریوان میں حیاتیاتی تنوع کے کنونشن کے فریقین کی 17ویں کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان حیاتیاتی تنوع کے کنونشن کے فریقین کی 17ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے آرمینیا کے دارالحکومت یریوان پہنچ گئے۔

اس سربراہی اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہان اور رہنما شرکت کر رہے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ پزشکیان اجلاس کے موقع پر شریک ممالک کے بعض رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

حیاتیاتی تنوع کے کنونشن کی اہمیت بیان کرتے ہوئے بقائی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا کنونشن برائے حیاتیاتی تنوع 1992 میں قائم کیا گیا تھا اور اس کے فریقین کی تعداد اس وقت 196 ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک اس کنونشن کے رکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ایران نے حیاتیاتی تنوع اور ماحول کے تحفظ کے لیے طریقۂ کار اور ضوابط کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

News ID 1942155

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha