مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ ان کی افواج نے سعودی عرب کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔
جنرل سریع کے مطابق، یمنی افواج نے شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کی فضائی حدود میں سعودی عرب کے ایک ٹائفون جنگی طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ جنگی طیارے نے الطائف ایئر بیس سے پرواز کی تھی اور اسے براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
آپ کا تبصرہ