یمن
-
یمن کے دارالحکومت اور متعدد صوبوں پر سعودی عرب کے فضائی حملے
سعودی جنگی طیاروں نے صنعا، تعز، صعدہ، اب، الحدیدہ اور دیگر علاقوں کو مسلسل فضائی حملوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں صنعتی تنصیبات اور مواصلاتی نیٹ ورک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
یمن میں انصاراللہ کی پیش قدمی؛ جنگ کا پلڑا یمنی مقاومت کے حق میں کیوں جھک رہا ہے؟
یمن کی دشوار گزار جغرافیائی صورتحال، مقامی علاقوں سے واقفیت، مضبوط کمانڈ، مشترکہ اہداف اور برسوں کے جنگی تجربے نے انصاراللہ کو اپنے مخالفین کے مقابلے میں برتری حاصل کرنے میں مدد دی ہے، جبکہ مخالف محاذ کی اندرونی تقسیم بھی اس کی کمزوری کا سبب بنی ہے۔
-
امریکہ و اسرائیل جرائم پیشہ دشمن؛ سعودی تلوار کبھی امت کے دشمنوں کے خلاف نہیں چلی، سید بدر الدین
سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت، امریکہ اور اس کے دیگر حامی عصرِ حاضر کے سرکش، مجرم، ظالم اور باغی دشمنوں کی نمایاں مثالیں ہیں۔
-
مکہ معاہدے کے تحت دیگر ممالک سے جنگ نہیں کریں گے، ترکیہ
ترک وزیرِ خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ ترکیہ مکہ معاہدے کے تحت دیگر ممالک سے جنگ کے لیے کوئی فوجی دستہ روانہ نہیں کرے گا، کیونکہ یہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا حامل ہے۔
-
یمنی مسلح افواج کی تعز میں پیش قدمی؛ کئی سعودی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے
ذرائعِ ابلاغ کے مطابق یمنی مسلح افواج صوبۂ تعز میں اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ کئی دہشت گردوں نے یمنی افواج کی پیش قدمی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
-
ریاض کے ہوائی اڈے پر یمنی فوج کا بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
یمنی مسلح افواج نے سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے جس کے بعد ہوائی اڈے کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔
-
یمنی فوج نے تعز میں سعودی عرب کا ترک ساختہ ڈرون مار گرایا
یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے صوبہ تعز کی فضاؤں میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا ترک ساختہ مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔
-
جولانی کا اچانک سعودی عرب کا دورہ؛ کیا شامی جنگجو یمن پہنچا دیے گئے؟
شامی حکومت کے سربراہ الجولانی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جبکہ یمنی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ریاض کی مدد سے سینکڑوں شامی جنگجو یمن منتقل کیے گئے ہیں۔
-
باب المندب پر قبضے کی کوشش ناکام،سعودی حمایت یافتہ فورسز عقب نشینی پر مجبور
یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق باب المندب کی جانب پیش قدمی کی سعودی حمایت یافتہ فورسز کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے۔
-
سعودی عرب کے دو ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل، یمن میں متعدد علاقوں پر حملے
سعودی عرب کے ریاض اور دمام ہوائی اڈوں پر فضائی سرگرمیاں دوبارہ معطل ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
-
یمنی مسلح افواج کی نئی فتوحات؛ الصلو علاقے کو آزاد کروا لیا گیا
یمنی ذرائع نے یمن کی مسلح افواج کی نئی فتوحات اور صوبۂ تعز کے علاقے الصلو کو آزاد کروانے کی اطلاع دی ہے۔
-
مستقل جنگ بندی کے لیے تیار ہیں؛ قومی اور اسلامی اصول یمن کی ریڈ لائن، انصار اللہ
انصارالله یمن کی سیاسی کونسل کے سینئر رکن نے کہا ہے کہ ہم تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے اور محاصرے کے خاتمے کے لیے مستقل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں، تاکہ جامع سیاسی عمل کے قیام کے لیے یمنی-یمنی مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکے۔
-
امریکہ یمن پر حملے میں سعودی عرب کی مدد کر رہا ہے، امریکی عہدیدار کا انکشاف
امریکی عہدیدار نے ایک انٹرویو میں یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت میں امریکہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد کی تفصیلات بیان کی ہیں۔
-
یمنی مسلح افواج کا تعز میں سعودی فوجیوں کے اجتماع پر حملہ
یمنی فوج کے مطابق تعز میں سعودی فوجیوں کے اجتماع کو 20 سے زائد حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک یا زخمی ہوئے اور متعدد گاڑیاں بھی جل گئیں۔
-
ریاض میں شدید دھماکوں کے بعد خوف و ہراس
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بغیر کسی پیشگی اعلان یا انتباہ کے شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
-
سعودی ڈرون ’’وِنگ لونگ 2‘‘ مناسب ہتھیار سے مار گرایا گیا، یمن
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب سے وابستہ ’’وِنگ لونگ 2‘‘ قسم کے ڈرون کو مناسب ہتھیار سے مار گرائے جانے کی اطلاع دی ہے۔
-
سعودی انٹیلی جنس کو بڑا سائبر دھچکا؛ 500 سے زائد افسران کی معلومات جاری کرنے کی دھمکی
یمنی ہیکر گروپ اویس قرنی نے دعوی کیا ہے کہ وہ جلد سعودی انٹیلی جنس سروس سے وابستہ 500 سے زائد افسران کے نام، رابطہ نمبرز، پتے، عہدے اور دیگر معلومات جاری کرے گا۔
-
شہر تعز کے مختلف علاقے انصار الله یمن کے ہاتھوں آزاد
انصارالله یمن کی سیاسی کونسل کے رکن نے یمنی مسلح افواج کی وسیع پیش قدمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعز کے اطراف کے علاقوں کی آزادی کے پیشِ نظر شہر تعز کو آزاد شدہ تصور کرنا چاہیے۔
-
آرامکو پر میزائل و ڈرون حملے کامیاب، مزید کارروائیاں جاری رہیں گی، جنرل یحیی سریع
یمن کی مسلح افواج نے سعودی عرب میں میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے دو کارروائیوں کا اعلان کرتے ہوئے مزید دردناک حملوں کی دھمکی دی ہے۔
-
صنعاء پر بمباری کے بعد ریاض پر یمنی فوج کے میزائل اور ڈرون حملے
یمنی مسلح افواج نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے صنعاء اور یمن کے دیگر صوبوں پر حملوں کے جواب میں ریاض میں آرامکو کی تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
-
ہم ایک بڑی فتح کے قریب ہیں، تہران میں یمنی سفیر
تہران میں یمن کے سفیر نے کہا کہ ہم ایک بڑی فتح اور بڑی کشادگی کے قریب ہیں اور اس معاملے کا انجام اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
-
عراق سے امریکی فوجی انخلاء، یمنی رہنما کی عراق کو مبارک باد
یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے عراق سے امریکی اور غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کو تاریخی کامیابی اور عراقی عوام کی مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
-
امریکی مفادات کی تکمیل کے لیے سعودی عرب یمن پر جارحیت کررہا ہے، البخیتی
انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن کے خلاف جارحیت کا مقصد امریکی مفادات کا تحفظ ہے۔
-
یمن، سرکاری فوج کے حملے میں سعودی حمایت یافتہ کمانڈر الخولانی ہلاک
سعودی حمایت یافتہ یمنی صدارتی کونسل کی اسٹرائیک فورسز کے سربراہ محمد الخولانی صوبہ تعز میں یمنی فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران مارے گئے۔
-
سعودی عرب کا ایک مرتبہ پھر یمن پر فضائی حملہ
سعودی جنگی طیاروں نے یمن پر اپنے تازہ حملوں میں صعدہ، حجہ اور عمران صوبوں کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔
-
یمنی عوام کو اپنی مرضی سے صدر، وزیراعظم اور قیادت منتخب کرنے کا حق حاصل ہے، علامہ حسنین گردیزی
مجلس علماء مکتب اہل بیت پاکستان کے صدر علامہ حسنین عباس گردیزی نے یمن کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی آزاد اور خودمختار ملک کی قیادت کا اپنے ملک کے بجائے غیر ملکی دارالحکومت میں بیٹھ کر نظامِ حکومت چلانا اس قوم کی آزادی اور خودمختاری پر ایک سوالیہ نشان ہے۔
-
مسلمان کسی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھیں، علامہ حسنین گردیزی
مجلسِ علماء مکتبِ اہل بیت پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس مرکزی صدر حجت الاسلام حسنین عباس گردیزی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں مستضعفین جہاں کی حمایت پر زور دیا گیا۔
-
سعودی عرب سے منسلک آئل ٹینکروں کے انشورنس اخراجات میں تین گنا اضافہ
رائٹرز کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران سعودی عرب کی بندرگاہ ینبع سے منسلک تیل بردار جہازوں کے لیے جنگی خطرات کی انشورنس فیس میں تین گنا اضافہ ہوا ہے، جس سے سعودی عرب کے لیے تیل برآمد کرنے کے متبادل راستے کی حکمت عملی کو نئی رکاوٹ کا سامنا ہے۔
-
ریاض میں شدید دھماکے، شہر کے ہوائی اڈے کی سرگرمیاں معطل
عرب میڈیا کے مطابق یمنی مسلح افواج کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شدید دھماکے ہوئے اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
-
تعز پر سعودی جنگی طیاروں کا حملہ؛ 12 یمنی شہری شہید و زخمی
یمنی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ صوبۂ تعز کے شہر مخا پر سعودی دشمن کے جنگی طیاروں کے حملوں میں 12 یمنی شہید و زخمی ہوئے ہیں۔