25 مارچ، 2025، 11:21 AM

یمنی مسلح افواج کے میزائل حملے، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں شدید نقصان، صہیونی میڈیا

یمنی مسلح افواج کے میزائل حملے، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں شدید نقصان، صہیونی میڈیا

صہیونی ذرائع نے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں یمنی میزائل حملوں کے نتیجے میں شدید نقصان کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی میڈیا نے یمنی مقاومت کے میزائل حملوں کے بعد تل ابیب، مقبوضہ قدس اور دیگر صہیونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی تصدیق کی ہے۔

قابض اسرائیلی ذرائع کے مطابق یہ خطرے کے سائرن یمن سے داغے گئے میزائل حملے کے بعد بجائے گئے۔

صہیونی فوجی ریڈیو نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایک بیلسٹک میزائل مقبوضہ علاقوں کی طرف فائر کیا گیا۔

اسرائیلی ویب سائٹ واللا کے مطابق تل ابیب کے جنوبی علاقے حولون اور بیت شمش میں میزائل کے ٹکڑوں کے گرنے سے نقصانات ہوئے ہیں۔

پولیس نے مقامی لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ میزائل کے ٹکڑوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

دراین اثناء صہیونی حزب اختلاف ڈیموکریٹس آف اسرائیل کے رہنما یائیر گولان نے نتن یاہو کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یمن اور غزہ سے میزائل اسرائیل پر مسلسل گررہے ہیں لیکن ہمارے یرغمالی اب بھی گھر واپس نہیں لوٹے!

News ID 1931362

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha