20 مارچ، 2025، 11:35 AM

یمنی افواج کا اسرائیل پر تازہ میزائل حملہ+ ویڈیو

یمنی افواج کا اسرائیل پر تازہ میزائل حملہ+ ویڈیو

صہیونی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یمنی فوج نے ایک بار پھر مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے یمن سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف داغے گئے میزائل اور مختلف علاقوں میں بجنے والے خطرے کے سائرن کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ تل ابیب اور دیگر مقبوضہ شہروں پر میزائل حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

صہیونی فوج نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بعض میزائلوں کو اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی روکنے کا دعوی کیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے بن گوریان ائیرپورٹ کو ہائپر سونک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ فلسطین 2 ہائپر سونک میزائلوں نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ بن گوریان ایئرپورٹ پر یمنی میزائل حملے کے بعد پروازوں کی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ یمنی میزائل حملے کے بعد وزیراعظم نتن یاہو کو اسرائیلی پارلیمنٹ سے محفوظ پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

News ID 1931245

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha