14 جنوری، 2025، 10:54 AM

صہیونی وزارت دفاع کے دفتر کو نشانہ بنایا، یمنی فوج

صہیونی وزارت دفاع کے دفتر کو نشانہ بنایا، یمنی فوج

یمنی فوج نے صہیونی وزارت دفاع کی عمارت کو ہائپر سونک میزائل سے نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج نے ہائپر سونک میزائل کے ذریعے مقبوضہ علاقے تل ابیب میں اسرائیلی وزارت جنگ کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان کے مطابق ہائپر سونک میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے تباہ کیا۔ اسرائیل کا دفاعی نظام اسے روکنے میں ناکام رہے۔ میزائل حملے میں ہونے والے زخمیوں کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے۔

حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مرکزی حصے میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

اس سے پہلے یحیی سریع نے کہا تھا کہ غزہ کا محاصرہ اور ناکہ بندی کے ختم ہونے تک اسرائیل کے خلاف عسکری کارروائیاں جاری رہیں گی۔

News ID 1929553

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha