6 دسمبر، 2025، 9:07 AM

ایران_تھائی لینڈ تعلقات 400 سالہ تاریخی و ثقافتی بنیادوں پر ہے، پزشکیان 

ایران_تھائی لینڈ تعلقات 400 سالہ تاریخی و ثقافتی بنیادوں پر ہے، پزشکیان 

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور تھائی لینڈ کے تعلقات چار سو سالہ تاریخی و ثقافتی بنیادوں پر قائم ہیں اور اس سال دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی سترہویں سالگرہ منا رہے ہیں۔    

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تھائی لینڈ کے بادشاہ کے نام ایک ایک پیغام میں اس ملک کے قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے بادشاہ، شاہی خاندان اور عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پادشاہی تھائی لینڈ اس وقت اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی سترہویں سالگرہ منا رہے ہیں، لیکن دونوں اقوام کے تاریخی و ثقافتی روابط چار سو سال پرانے ہیں۔  

پزشکیان نے یاد دلایا کہ ایرانی مشیران ماضی میں تھائی لینڈ کے بادشاہی دربار میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں، جس نے دونوں اقوام کے درمیان اعتماد اور احترام کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ثقافتی میراث آج بھی دوستانہ تعاون کے لیے الهام بخش ہے اور یقین ہے کہ یہ تاریخی راستہ دونوں اقوام کی خوشحالی اور بین الاقوامی و علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں جاری رہے گا۔  

صدر ایران نے اسی مناسبت سے تھائی لینڈ کے وزیراعظم کو بھی پیغام بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور تھائی لینڈ کے تعلقات جو چار سو سالہ روابط پر قائم ہیں، اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی سترہویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں اقوام کے تاریخی پس منظر اور موجودہ صلاحیتوں کی بنیاد پر ہر شعبے میں تعاون مزید ترقی اور استحکام حاصل کرے گا۔

News ID 1936919

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha