ایرانی صدر
-
ایرانی صدر کی بغداد میں عراقی ہم منصب سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر "ڈاکٹر مسعود پزشکیان" اپنے تین روزہ دورے پر آج صبح عراق پہنچ گئے ہیں۔
-
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا شہید سلیمانی کی جائے شہادت کا دورہ
ڈاکٹر پزشکیان نے بغداد ائیرپورٹ پر عراقی وزیر اعظم کی جانب سے باضابطہ استقبال کے بعد شہید قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی جائے شہادت دورہ کیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
صدر پزشکیان کا ایران اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو بہتر بنانے پر زور
ایرانی صدر نے قطری وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات کی سطح کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
-
قومی اتفاق رائے والی حکومت" کے وزراء کی فہرست پارلیمنٹ کو پیش کی گئی ہے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی حکومت میں وزارتی عہدوں کے لیے نامزد افراد کی ایک فہرست پارلیمنٹ کو پیش کی ہے جو تمام ایرانی عوام کی نمائندگی کرتی ہے اور اسے "قومی اتفاق رائے والی حکومت" کا نام دیا جاتا ہے۔
-
شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کے دوران ایرانی صدر آبدیدہ ہوگئے+ تصویر
شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ آج صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی کی اقتداء میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ کے دوران ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آبدیدہ ہوگئے۔
-
ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے
پاکستانی ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔
-
حضرت علی اصغرؑ کے مصائب پزشکیان کی زبانی
انہوں نے غزہ میں بچوں پر مظالم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بے غیرت صہیونی غزہ کے بچوں کے ساتھ یہی سلوک کررہے ہیں۔ مرد تو مرد سے لڑتے ہیں۔ خواتین اور بچوں کا کیا قصور ہے؟ ان سے تمہارا کیا واسطہ ہے؟
-
ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایرانی صدر منتخب
ایرانی صدارتی انتخابات میں مسعود پزشکیان نے کامیابی حاصل کی اور ملک کے صدر بن گئے۔
-
ایرانی صدارتی انتخابات، نوبیاہتا جوڑا لباس عروسی میں ووٹ دینے آگیا
ایرانی نوبیاہتا جوڑا لباس عروسی زیب تن کئے صدارتی انتخابات میں ووٹ دینے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
ایران کے صدارتی امیدواروں کے بارے میں مزید جانئے
شورائے نگہبان (گارڈین کونسل) کے رسمی اعلان کے بعد، آخر کار 14ویں دورہ صدارتی انتخابات کے حتمی امیدواروں کے طور پر 6 امیدواروں کو اہل قرار دیا گیا ہے۔
-
ایران میں صدارتی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری+ تصاویر
الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی تین دنوں کے دوران مجموعی طور پر 80 افراد نے کاغذات جمع کروائے ہیں جن میں سے 72 مرد اور 8 خواتین ہیں۔
-
بیرجند، شہداء کی لاشیں جانبازان اسکوائر پر پہنچ گئیں
جانبازان اسکوائر پر ہزاروں عقیدت مند تشییع میں شرکت کے لئے موجود ہیں۔
-
جنرل باقری نے شہید رئیسی کو خراج عقیدت پیش کیا
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے تہران یونیورسٹی میں شہدائے خدمت کی نماز جنازہ کے دوران شہید صدر ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی نمازِ جنازہ ادا، ہزاروں افراد شریک-1
ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر شہید آیت اللہ سید ابرہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سمیت دیگر کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی۔
-
تہران میں شہداء کی نماز جنازہ
شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور رفقا کی تشییع جنازہ اس وقت تہران میں جاری ہے۔ اپڈیٹ جاری ہے۔۔۔۔
-
تبریز میں شہداء کی تشییع جنازہ، ہر آنکھ اشک بار
شہدائے خدمت کی تشییع صوبہ آذربائیجان کے عوام کی شاندار شرکت کے ساتھ 9 بجے شہدا اسکوائر پر شروع ہوئی اور تقریباً ساڑھے 4 گھنٹے بعد شہداء کے جسدہائے خاکی مسجد تبریز پہنچائے گئے۔
-
ایران کے آئین کے مطابق صدر کی شہادت کے بعد امور حکومت چلانے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟
آیت اللہ رئیسی کی شہادت کے ساتھ ہی ایران کے آئین کے مطابق حکومت چلانے کی ذمہ داری ان کے نائب اول کے پاس ہو گی۔
-
سیدالشہداء خدمت
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، نمایندہ ولی فقیہ آیت اللہ آل ہاشم اور صوبہ آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے ہیں۔
-
ایرانی صدر سمیت ہیلی کاپٹر میں موجود تمام افراد شہید ہوگئے
صدر رئیسی آذربائیجان کا دورہ کر رہے تھے۔ صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان کے ساتھ ایران کی سرحد پر ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے۔
-
ایرانی صدر کی اہلیہ نے پاکستان سوئٹ ہوم سینٹر کا دورہ کیا، پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے ایرانی صدر کی اہلیہ کا استقبال کیا۔
-
ایرانی صدر کی آمد، لاہور میں کل مقامی تعطیل ہوگی
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی آمد کے سلسلے میں کل ضلع لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
-
وزیراعظم پاکستان نے فارسی میں ایرانی صدر کو خوش آمدید کہا
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں نئی حکومت کے انتخاب کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی غیر ملکی اعلیٰ عہدے دار ہمارے ملک کا دورہ کر رہا ہے، جو کہ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ ہماری آنکھوں کو ٹھنڈک ملی ہے اور ہمارے دل مسرور ہیں۔ یہ نہایت خوشگوار ہے۔
-
ایرانی صدر اور پاکستانی وزیر اعظم کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق
ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
-
ایرانی صدر کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش، خصوصی مناظر
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو پاکستانی وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
-
ایرانی صدر 22 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے
ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی 22 اپریل (پیر) کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔