22 اپریل، 2024، 3:20 PM

ایرانی صدر کی آمد، لاہور میں کل مقامی تعطیل ہوگی

ایرانی صدر کی آمد، لاہور میں کل مقامی تعطیل ہوگی

ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی آمد کے سلسلے میں کل ضلع لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری کے بعد سیکشن آفیسر صفدر شبیر نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران کل لاہور آمد پر مقامی سطح پر تعطیل ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کل 23 اپریل کو ایرانی صدر کی آمد پر دی گئی چھٹی کا اطلاق صرف ڈسٹرکٹ لاہور پر ہوگا جب کہ پنجاب سول سیکرٹریٹ اور اس سے منسلک محکموں میں تعطیل نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ اعلیٰ سطح کے غیر ملکی وفد کی آمد کے سلسلے میں کراچی میں بھی کل 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمشنر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق 23 اپریل بروز منگل کراچی ڈویژن میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ عام تعطیل کا اعلان شہر میں غیر ملکی وفد کی آمد کے پیش نظر اور عوام کو کسی طرح کی پریشانی سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

News ID 1923495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha