ایکسپریس نیوز
-
دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کیساتھ بات چیت کو تیار ہیں، بھارت
بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ برسوں پرانے دہشت گردی کے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہتا ہے۔
-
پاکستانی صوبہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، زائرین کی بڑی تعداد 2 روز سے محصور
پاکستانی صوبہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث ایران سے آنے والے زائرین ریمڈان بارڈر پر پھنس گئے جن میں بزرگ، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
-
ایرانی صدر کی شہادت؛پاکستانی صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، پاکستانی پرچم سرنگوں
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے پر پاکستانی صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ افسوس ناک واقعے پر قومی پرچم کوبھی سرنگوں کردیا گیا ہے۔
-
ایرانی صدر کی آمد، لاہور میں کل مقامی تعطیل ہوگی
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی آمد کے سلسلے میں کل ضلع لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
-
جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی، پاکستانی میڈیا
گورنر سندھ کی سفارش پر جامعۂ کراچی نے دورہ ٔپاکستان کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی منظوری کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔
-
پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
پاکستان میں شوال کا چاند آج نظر آنے کے قوی امکانات ہیں جب کہ مرکزی اور زونل رویت کمیٹیوں کے اجلاس بھی آج منعقد کیے جائیں گے۔
-
پاکستانی صدر کا ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، دورہ پاکستان کی دعوت
صدر آصف علی زرداری کی ترک صدر رجب طیب اردغان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
پاکستانی بحریہ کے جہاز نے 8 ایرانی ماہی گیروں کی جان بچالی
پاکستانی بحریہ نے کھلے سمندر میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 8 ایرانی ماہی گیروں کو بچالیا۔
-
ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملہ؛ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ مذمت
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
-
جشن نوروز پر "بادشاہی مسجد" میں چراغاں کا فیصلہ
حکومت پنجاب نے ایران کے ساتھ خیر سگالی کے طور پر نئے فارسی سال جشن نوروز پر بادشاہی مسجد میں چراغاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
ہم فلسطینی کاز کے خاتمے کے تمام منصوبوں کا مقابلہ کریں گے، پاکستانی وزیر اعظم
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے پاکستان سے اپیل کی ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کو روکنے کے لیے سیاسی، سفارتی اور قانونی پلیٹ فارمز پر موثر اقدامات کرے۔
-
امریکی سفیر کی شہباز شریف سے ملاقات، امریکا پاکستان کو ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے، امریکی سفیر
ڈونلڈ بلوم نے دوبارہ منتخب ہونے پر پاکستانی وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور کہا کہ امریکا پاکستان کو ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کرتا ہے۔
-
آئی ایم ایف کی دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان 52 اور بنگلادیش 62 نمبر پر
غریب ترین ممالک کی فہرست میں نیپال کا نمبر 40 ہے۔ اس طرح جنوبی ایشیا کا سب سے غریب ترین ملک نیپال ہے۔ اس کےساتھ ہی پاکستان کا نمبر 52 واں ہے جب کہ بنگلادیش 62 اور بھارت 63 ویں نمبر پر ہے۔
-
عمران خان سے ملاقات نا کرانے پر سپریٹنڈنٹ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جنگل میں بھی کوئی قانون ہوتا ہے یہاں بدترین حالات ہیں۔
-
جب تک جیل میں رکھنا ہے رکھیں غلامی قبول نہیں کروں گا، عمران خان
پاکستانی سابق وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کا بیانیہ 8 فروری کو فیل ہو گیا، لوگ نہیں مانے کہ ہم نے کوئی غداری کی ہے، جب تک جیل میں رکھنا ہے رکھیں غلامی قبول نہیں کروں گا، رجیم چینج کے بعد معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا۔
-
عمران خان کی رہائی کیلیے قرارداد پاکستانی قومی اسمبلی میں جمع کروا دی گئی
سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قرارداد جمع کروا دی ہے۔
-
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
-
پاکستانی فوج نے ایل او سی پر جاسوسی کرنے والا بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، پاکستانی میڈیا کا دعویٰ
پاکستانی میڈیا کے مطابق، کواڈ کاپٹر پر بھارتی فضائیہ کی ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ کواڈ کاپٹر بھارتی فضائیہ کا ہے۔
-
افسوس ہے کہ قابل افراد کو سیاست سے نکالا جا رہا ہے، پاکستانی صدر
ڈاکٹر عارف علوی نے ’’قابل افراد کو سیاست سے نکالنے پر افسوس‘‘ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام ، سیاسی شمولیت یقینی بنانا ناگزیر ہے، اگر نظام پر نوجوانوں کا اعتماد متزلزل ہوا تو یہ ملکی مفاد میں نہیں ہوگا۔
-
بھارتی وزیراعظم بدھ کو متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر کا افتتاح کریں گے
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی منگل سے شروع ہونے والے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر کا افتتاح کریں گے۔
-
وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے، عمران خان
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکلا کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے، قوم کے ساتھ جو ہورہا ہے اس سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، جن حلقوں میں نتائج تبدیل کیے گئے ان کے امیدوار کل نکلیں اور پُرامن احتجاج کریں۔
-
پاکستان میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحق
پاکستانی صوبہ بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 24 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے۔
-
غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، دفتر خارجہ پاکستان
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو غزہ میں جاری قابض اسرائیلی افواج کی جارحیت اور اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے فنڈنگ کی معطلی کے فیصلے پر شدید تشویش ہے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
-
پاکستان، بلوچستان کے علاقے سبی میں دھماکا، تین افراد جاں بحق
پاکستانی صوبہ بلوچستان کے علاقے سبی میں سیاسی جماعت کی ایک ریلی کے گزرنے کے دوران یہ دھماکا ہوا ہے جس میں ابتدائی معلومات کے مطابق تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
-
امریکی سائفر سابق آرمی چیف کیلیے آیاتھا جس کا وزیرخارجہ کو اتفاقاً علم ہوا، سابق پاکستانی وزیراعظم
عمران خان نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ سازش نہیں ہوئی، پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا سائفر نہیں آیا، شاہ محمود کو بائی چانس اس سائفر کا پتا چلا ورنہ وہ سائفر جنرل (ر) باجوہ کے لیے تھا جسے دبانے کے لیے پوری کوشش کی گئی کیونکہ اس سے ڈونلڈ ڈو ایکسپوز ہوگیا۔
-
پاکستان نے امریکی جارح اتحاد میں شامل ہونے سے انکار کردیا
ذرائع کے مطابق پاکستان نےامریکی جارح اتحاد میں شامل ہونے کی امریکی دعوت کو بھی مسترد کر دیا۔
-
ایران اور افغانستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف کوششیں جاری رکھے گا، پاکستانی دفتر خارجہ
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران اور افغانستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف کوششیں جاری رکھے گا، پاکستان نے کرمان ایران میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
-
عمران خان کی ضمانت منظور
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردیا۔
-
دہشتگردی میں افغانستان سے لائے گئے امریکی اسلحے کے مزید ثبوت سامنے آگئے، پاکستانی میڈیا
پاکستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر آگئے۔
-
غزہ جنگ؛ پاکستان میں بائیکاٹ مہم سے اسرائیل نواز کمپنیوں کو بھاری مالی نقصان
غزہ پراسرائیل کی مسلسل بمباری اور حملوں کے کیخلاف پاکستانی عوام کی طرف سے ایسی غیرملکی کمپنیوں اور برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے جو اسرائیل اور اس کے حمایتی ممالک سے تعلق رکھتی ہیں۔