مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ریمڈان بارڈر پر مٹی کے طوفان کے باعث زائرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ کھانے پینے اور دیگر اشیاء ضروریہ ختم ہوگئیں۔
مسافر حسن حیدر نے بتایا کہ 10 کے قریب مسافر بسیں ایک ہی جگہ صحرائی مقام پر محصور ہیں، زائرین کی بیشتر تعداد کا تعلق کراچی سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق بارڈر پر 2 روز سے پھنسے زائرین میں بچے، خواتین اور معمر افراد بھی شامل ہیں، زائرین کو رہائش، کھانے پینے سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے۔
زائرین کی جانب سے حکام بالا سے معاملے کا نوٹس لینے اور تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ