10 دسمبر، 2025، 2:49 PM

امریکہ بھی ایرانی ڈرون ٹیکنالوجی کی برتری کا اعتراف کرنے پر مجبور ہے، ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب

امریکہ بھی ایرانی ڈرون ٹیکنالوجی کی برتری کا اعتراف کرنے پر مجبور ہے، ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب

سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل نائینی نے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی ڈرون کی کاپی تیار کرکے ایرانی ٹیکنالوجی کی برتری کا عملی طور پر اعتراف کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کی ڈرون صلاحیتوں کو سمجھنے اور نقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جوکہ ایرانی ڈرون ٹیکنالوجی کی کامیابی اور دفاعی میدان میں برتری کا ثبوت ہے۔

جنرل نائینی نے مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کی کامیابیاں صرف دعوے نہیں بلکہ عملی میدان میں ثابت شدہ ہیں، جنہیں نوجوان ایرانی ماہرین نے محنت اور قربانیوں سے حاصل کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جب ایرانی ڈرون طیاروں نے 2,000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے کئی حفاظتی رکاوٹوں کو عبور کیا اور اسرائیل کے آئرن ڈوم سے بچ کر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا تو یہ دنیا بھر کو حیرت ہوئی۔ اسرائیل اب بھی یہ سمجھنے میں ناکام ہے کہ ایران کے میزائل حملوں سے خود کو کیسے محفوظ رکھے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جب ایرانی میزائل بیک وقت کئی لہر میں داغے جاتے ہیں اور دشمن ان کو روکنے میں ناکام رہتا ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دشمن نے تمام جدید تکنیکی صلاحیتوں کے باوجود اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہا۔

شاہد ڈرون کی امریکی نقل کے حوالے سے نائینی نے کہا کہ دشمن نے بالواسطہ طور پر اپنی ناکامی کا اعتراف کردیا ہے۔ یہ فطری ہے کہ مخالفین ایران کی ترقی یافتہ صلاحیتوں کو سمجھنے اور ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ دی کہ امریکی فوج نے ویسٹ ایشیا میں ایک خودکش ڈرون تعینات کیا، جو ایرانی شاہد‑136 کی نقل اور ریورس انجینئرنگ کے ذریعے تیار کیا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے حال ہی میں اسکورپیئن اسٹریک ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا، جو کم لاگت والے ایک طرفہ لڑاکا ڈرونز (LUCAS) کا اسکواڈرن ہے۔

شاہد‑136 ڈرون کا کمپیکٹ فزیلو اور کم ریڈار کراس سیکشن اسے ابتدائی پتہ لگانے اور روکنے میں مشکل بناتا ہے، خاص طور پر جب یہ بڑی تعداد میں یکجا حملوں میں استعمال ہو۔ کم پیداواری لاگت اور آسان لانچ کی خصوصیات نے ایرانی ڈرون کو دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو کمزور کرنے اور ناکارہ بنانے کا مؤثر ہتھیار بنا دیا ہے۔

News ID 1937001

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha