مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکراین میں جاری صلح مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر شدید مایوسی کا شکار ہیں اور مذاکرات کے عمل سے باہر نکلنے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔
امریکی میڈیا نے اس حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یورپ کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں یورپی ممالک کو بحران کے ذمہ دار کے طور پر پیش کرسکتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکراین نے مشرقی علاقوں میں اپنے بعض اہم اور اسٹریٹجک حصے کھو دیے ہیں، جس کی بنیادی وجہ وہاں بڑے پیمانے پر جانی نقصانات اور دفاعی حدود کی کمزوری ہے۔
اس سے قبل فائننشیل ٹائمز نے رپورٹ دی تھی کہ صدر ٹرمپ امید رکھتے ہیں کہ یوکراین میں اس ماہ کے آخر تک امن معاہدہ طے پاجائے گا۔
آپ کا تبصرہ