10 دسمبر، 2025، 11:11 PM

سیستان و بلوچستان میں دہشت گرد حملہ، تین سیکورٹی اہلکار شہید

سیستان و بلوچستان میں دہشت گرد حملہ، تین سیکورٹی اہلکار شہید

سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے تین اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جنوبی مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں پاکستان کی سرحد کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔

سپاہ پاسداران کے جنوب مشرقی خطے میں قائم قدس بیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لر–زاہدان میں سرحدوں کے تحفظ پر مامور قدس بیس کے تین اہلکار دہشت گرد گروہوں کے گھات لگا کر کیے گئے حملے کا نشانہ بنے اور موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعے کے فورا بعد حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

سپاہ پاسداران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملکی سرحدوں کی سلامتی پر حملے کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

News ID 1937006

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha