سیستان و بلوچستان
-
مسلح دہشت گرد گروہ ایران میں داخل ہونے میں ناکام، ایک رکن ہلاک
سراوان سرحد پر ایرانی بارڈر گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
-
جنوب مشرقی ایران میں تکفیری دہشت گرد گروہ کے 2 آپریشنل سیل تباہ، 4 دہشت گرد گرفتار
ایرانی وزارت انٹیلیجنس کے مطابق سیستان و بلوچستان میں کارروائی کے دوران دو دہشت گرد سیلوں کو کارروائی سے قبل ہی ختم کر دیا گیا، جبکہ 4 دہشت گرد گرفتار اور 2 ہلاک ہوئے۔
-
جنوبی صوبوں کے شیعہ سنی علماء کا رہبر معظم کے حکم پر لبیک
رہبر معظم کی جانب سے دشمن کے مقابلے میں ملکی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنے کی تاکید کے بعد ایران کے جنوبی صوبوں کے شیعہ اور سنی علماء نے لبیک کہتے ہوئے پوری طرح اطاعت کا اعلان کیا ہے۔
-
سیستان و بلوچستان میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، دو دہشت گرد ہلاک
سپاہ پاسداران کے مطابق تفتان میں مشترکہ کارروائی کے دوران دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے گئے۔
-
زابل سرحد پر دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 6 دہشت گرد ہلاک
ایرانی سیکورٹی فورسز نے ملک میں داخل ہو کر سرحدی چوکیوں پر حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے شدید جھڑپ کے بعد 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
-
آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کا انتظام ایران کا مسلّمہ حق ہے، علمائے اہل سنت سیستان و بلوچستان
صوبہ سیستان و بلوچستان کے علمائے اہل سنت نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دشمن کے لئے آبنائے ہرمز کو بند کرنا دفاعی حکمت عملی اور قومی سلامتی کے تحفظ کا مؤثر ذریعہ ہے۔
-
سیستان و بلوچستان: 400 سے زائد قبائلی سرداروں اور عمائدین کی آیتالله مجتبی خامنہای سے بیعت
صوبہ سیستان و بلوچستان کے 400 سے زائد قبائلی سرداروں اور عمائدین نے رہبر معظم آیت اللہ مجتبی خامنہ ای سے بیعت کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کے اقدار کی حفاظت کا اعلان کیا۔
-
ایرانی اہل سنت امام جمعہ کی مہر نیوز سے گفتگو:
ایران میں اہل سنت کے لیے مکمل مذہبی آزادی ہے/ تمام مکاتب فکر حکومت اور فوج کے ساتھ ہیں
سیستان و بلوچستان کے شہر خاش کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ ایران میں شیعہ سنی کے درمیان اتحاد اور مکمل مذہبی آزادی ہے اور دشمن کے مقابلے میں پوری قوم حکومت اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
-
سیستان و بلوچستان میں دہشت گرد حملہ، تین سیکورٹی اہلکار شہید
سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے تین اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
-
سیستان و بلوچستان، ایرانی سیکورٹی فورسز کی کاروائی، دہشت گرد نیٹ ورک پکڑا گیا
ایرانی سیکورٹی فورسز نے سیستان و بلوچستان میں کاروائی کرکے دہشت گرد نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔
-
سیستان و بلوچستان میں ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2ٹن منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
ایرانی انٹیلی جنس نے کرسٹل میتھ کو ڈٹرجنٹ پاؤڈر میں چھپاکر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور دو ملزم گرفتار کرلئے۔
-
ایران کے مشرقی علاقے میں دہشت گرد سیل کا صفایا
ایرانی سیکیورٹی فورسز نے مشرقی ایران میں کارروائی کے دوران دہشت گرد گروہ جیش العدل کے سیل کو تباہ کردیا۔
-
سیستان و بلوچستان طلباء رضاکار تنظیم کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی
صوبہ سیستان و بلوچستان کے طلباء کی بین الاقوامی رضاکار تنظیم نے پاکستان میں سیلاب کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اداروں اور عوام سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔