مہر نیوز کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر جنرل پاکپور نے کہا: صوبہ سیستان و بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث 30 دہشت گردوں کے پاس غیر ملکی شناختی کارڈز تھے۔
انہوں نے ملک کے امن و سلامتی کے تحفظ کے لئے زمینی افواج کے اہم اور موثر کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا: اگرچہ دشمن کے بہت سے دہشت گردانہ منصوبوں اور سازشوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔ تاہم دشمن ہر شکست اور ناکامی کے بعد نئی سازشیں تیار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا: دشمن کی انٹیلی جنس سروسز دہشت گرد گروہ داعش اور سلفی عناصر کو استعمال کر رہی ہیں۔ بعض ممالک میں دہشت گردوں اور تخریب کاروں کی تربیت کے ادارے قائم ہیں اور ان مراکز میں جرائم کے مرتکب افراد کو تربیت دی جاتی ہے۔
دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث عنناصر مکمل طور پر غیر ملکی آئی ڈیز کے حامل تھے۔"
آپ کا تبصرہ