26 اپریل، 2025، 8:18 AM

پوپ فرانسس کی آخری رسومات، عالمی رہنماؤں کی بڑی تعداد میں شرکت

پوپ فرانسس کی آخری رسومات، عالمی رہنماؤں کی بڑی تعداد میں شرکت

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات آج ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ادا کی جائیں گی، جس میں 170 ممالک کے نمائندے اور ہزاروں شہری شریک ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات آج ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ادا کی جائیں گی، جس میں 170 ممالک کے نمائندے اور ہزاروں شہری شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پوپ فرانسس کی تدفین مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کھلی فضا میں کی جائے گی۔ تقریب کی قیادت کارڈینل جیووانی باتیستا کریں گے۔

پوپ کے جسد خاکی کو بدھ سے سینٹ پیٹرز چرچ میں عوامی دیدار کے لیے رکھا گیا تھا، جہاں جمعے کی صبح تک 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد نے آخری دیدار کیا۔

پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، یوکرائنی صدر ولودیمیر زیلنسکی، اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا، وزیر اعظم جارجیا میلونی، ہسپانوی بادشاہ فلپ اور ملکہ لیتیسیا، آئرش صدر مائیکل ڈی ہیگنز اور برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر شرکت کریں گے۔

لاطینی امریکی اور ایشیائی ممالک سے برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا، ارجنٹائن کے صدر خاویر میلی اور فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر بھی شریک ہوں گے۔

روس کا وفد وزیر ثقافت اولگا لیوبیمووا کی قیادت میں رسومات میں شرکت کرے گا۔

News ID 1932178

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha