10 دسمبر، 2025، 7:13 PM

شام میں قبائلی جنگ چھڑ سکتی ہے، سیاسی کارکن کا انتباہ

شام میں قبائلی جنگ چھڑ سکتی ہے، سیاسی کارکن کا انتباہ

شامی سیاسی کارکن نے انتباہ کیا ہے کہ تکفیری عناصر کی انتقامی کاروائیوں کے باعث شام میں قبائلی جنگ چھڑنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی سیاسی کارکن طارق الاحمد نے ملک میں بڑھتی ہوئی طائفہ وار سیاست اور داخلی تقسیم کے حوالے سے انتباہ کیا ہے۔

الاحمد نے کہا کہ شام ایک ایسے خطرناک مرحلے میں کھڑا ہے جہاں ہر لمحہ قبائلی تنازعات اور بحران شدت اختیار کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الجولانی کی زیرقیادت عناصر کی کارروائیوں کی وجہ سے ملک میں قبائلی تقسیم اور داخلی اختلافات بہت بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں فیصلے عوامی خواہشات کے بجائے عسکری نقطہ نظر سے کیے جا رہے ہیں۔ سابقہ عدلیہ کے ملازمین کو جیل میں ڈالنا انسانی حقوق کی پامالی کی واضح مثال ہے۔

طارق الاحمد نے بتایا کہ ملک میں اقلیتوں کو ہدف بنا کر ظلم اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ عوام شام کو ایک شہری، جمہوری اور طائفہ وار سوچ سے آزاد ملک بنانے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مرحلہ یا تو امن و استحکام کی طرف جائے گا یا پھر ملک میں قبائلی بحران شدت اختیار کرے گا۔

News ID 1937004

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha