5 مارچ، 2026، 2:54 PM

ظالم کو سزا دے کر ہی چھوڑیں گے، قالیباف

ظالم کو سزا دے کر ہی چھوڑیں گے، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ظالم کو سزا دیے بغیر اس کا گریبان نہیں چھوڑیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکی فوجی کمانڈر ایران کے مؤثر حملوں اور اس سے ہونے والے نقصانات کی اصل صورتحال ظاہر نہیں کر رہے۔ 
 
سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر قالیباف نے اپنے پیغام میں تاکید کی کہ جب تک ظالم اور حملہ آور کو سزا نہیں دی جاتی، ایران اس کا گریبان نہیں چھوڑے گا۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ کیا امریکی فوجی کمانڈر ایران کے بڑھتے ہوئے ٹارگیٹڈ اور مؤثر حملوں اور ان سے ہونے والے دردناک نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ پیش نہیں کر رہے؟ 
 
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکام پارلیمنٹ کے نمائندوں کو بتاتے ہیں کہ ان کے پاس جنگ سے نکلنے کا کوئی منصوبہ موجود نہیں، لیکن میڈیا میں بڑی بڑی باتیں کر کے صرف بازاروں کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

News ID 1938378

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha