15 نومبر، 2026، 11:07 AM

القسام نے رفح بریگیڈ کے کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کر دی

القسام نے رفح بریگیڈ کے کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ رفح بریگیڈ کے کمانڈر سمیر محمود ابو یونس اسرائیلی ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں سمیر محمود ابو یونس المعروف ابو محمود کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ وہ القسام بریگیڈز کی جنرل ملٹری کونسل کے رکن اور رفح بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو محمود نے متعدد خصوصی کارروائیوں اور اسرائیلی فوج کی دراندازیوں کا مقابلہ کرنے میں حصہ لیا تھا اور انتفاضہ اقصیٰ کے دوران بھی فعال کمانڈروں میں شامل تھے۔

القسام بریگیڈز کے مطابق، وہ ان اہم کمانڈروں میں سے تھے جنہوں نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کی منصوبہ بندی اور نگرانی میں حصہ لیا تھا۔

دوسری جانب، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بھی ایک بیان جاری کرکے رفح بریگیڈ کے کمانڈر کی شہادت کا اعلان کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

حماس کے بیان کے مطابق، ابو محمود جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں المواصی کے مقام پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے۔

News ID 1942864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha