فلسطین
-
اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں حماس کا اعلی سطحی وفد قاہرہ پہنچ گیا
فلسطینی ذرائع کے مطابق تحریک جہاد اسلامی اور حماس کے رہنما مصری اعلی حکام سے صہیونی حکومت ک ساتھ جنگ بندی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔
-
فلسطین، مسجد اقصی پر صہیونی فورسز کا حملہ، نابلوس میں جھڑپیں
مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صہیونیوں کے حملوں کے دوران فلسطینی جوانوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جبکہ مسجد اقصی پر حملہ کرکے دو فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا
-
القدس بریگیڈ کی جنین میں صہیونیوں کے خلاف کاروائی
الخلیل اور دیگر علاقوں میں صہونیوں کی جارحیت کے بعد القدس بریگیڈ نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے جنین میں صہیونی آبادیوں پر فائرنگ کی ہے۔
-
محاصرے کے باوجود 50 ہزار فلسطینیوں کی نماز جمعہ میں شرکت
فلسطینی ذرائع کے مطابق، آج مسجد الاقصٰی میں غاصب اسرائیلی محاصرے کے باوجود دسیوں ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ شرکت کی۔
-
تل ابیب مغربی کنارے میں مقاومتی تنظیموں کے مقابلے میں ناکام ہورہا ہے، صہیونی ذرائع ابلاغ
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی کنارے میں مقاومتی تنیظیموں کی کاروائیاں بڑھ رہی ہیں۔
-
فلسطین کی تازہ ترین صورت حال؛
فلسطینی اسکول پر غاصب صہیونیوں کا حملہ
غاصب صہیونی فوجیوں نے ایک فلسطینی اسکول پر دھاوا بول دیا اور شدید آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے جس کے نتیجے میں اسکول کے طلباء کی حالت غیر ہوگئی۔
-
فلسطین، غزہ، بیت لحم اور رام اللہ میں صہیونیوں کے فلسطینیوں پر حملے
ذرائع کے مطابق غزہ میں غاصب صہیونی فورسز نے فلسطینی ماہی گیروں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بیت لحم میں گھروں کو منہدم کردیا جبکہ رام اللہ میں اسکول کو محاصرے میں لے لیا۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
تحریک جہاد اسلامی فلسطین، زیاد النخالہ کی سربراہی میں کامیابی کی طرف گامزن
جہاد اسلامی کی کامیاب جہادی پالیسی نے اسرائیل کو پریشان کردیا ہے اسی لئے صہیونی حکومت تنظیم کے رہنماوں قتل کرنے کے علاوہ فلسطینی مقاومتی تنظیموں کے درمیان اختلافات پیدا کرکے جہاد اسلامی کو روکنے کی کوشش کررہی ہے۔
-
فلسطین، غرب اردن میں صہیونی جارحیت سے فلسطینی جوان شہید
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق غاصب صہیونی فورسز نے الخلیل پر حملہ کرکے ایک فلسطینی جوان کو شہید کردیا ہے۔
-
سید حسن نصراللہ آج قوم سے اہم خطاب کریں گے
صہیونی حکومت کی فلسطینی مقاومت کے ساتھ کشیدگی اور شمالی سرحد کی صورتحال کے تناظر میں عالمی سطح پر اس خطاب کو اہمیت دی جارہی ہے۔
-
مسجد اقصی کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ
اجلاس میں مسجد اقصی اور بیت المقدس کو صہیونیوں سے درپیش خطرات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ضرورت پڑنے پر اسرائیل کے خلاف جوابی کاروائی پر غور کیا جائے گا۔
-
رام اللہ میں صہیونی فورسز کی دہشت گردی، فلسطین شہید کا گھر دھماکے سے اڑا دیا، ویڈیو
غاصب صہیونی افواج نے تل ابیب میں خودکش حملہ کرنے والے فلسطینی مجاہد معتز الخواجا کا رام اللہ میں واقع گھر دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔
-
صہیونی جارحیت جاری، تین فلسطینی جوان شہید
مغربی کنارے کے شہر نابلس میں کیمپ پر صہیونی فورسز نے حملہ کرکے تین فلسطینی جوانوں کو شہید کردیا۔
-
جدہ میں منعقدہ عرب لیگ کا سالانہ اجلاس اختتام پذیر؛
شامی بحران اور مسئلۂ فلسطین کے حل کیلئے ملکر مدد کرنے کی ضرورت پر زور
عرب لیگ کے سالانہ اجلاس کے اختتام پر ایک متفقہ قرارداد پیش کی گئی جس میں مسئلۂ فلسطین اور شام کے موجودہ بحران کے حل کیلئے ملکر مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
-
نابلس شہر میں غاصب اسرائیل کا آپریشن، بیت المقدس میں سیکورٹی ہائی الرٹ
غاصب اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے پر واقع شہر نابلس میں آپریشن شروع کر کے نابلس کے علاقوں کو گھیرے میں لیا ہے۔
-
پاکستان کی اسرائیلی جارحیت میں خواتین اور بچوں سمیت 33 فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی دنوں میں خواتین اور بچوں سمیت 33 سے زائد فلسطینیوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہیں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
-
فلسطین پر صہیونی قبضہ ختم کرنے کے لئے ٹھوس موقف اپنانے کی ضرورت ہے، عرب پارلیمنٹ
عرب پارلیمنٹ نے فلسطین پر قبضے کی 75 وین سالگرہ کے موقع پر صہیونی حکومت کی جارحیت اور مظالم کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
-
فلسطینی گروہوں نے اسرائیل کو مزید سخت حملوں کی دھمکی دے دی
روز پرچم کی ریلی میں صہیونی شدت پسند وزیر ایتمار بن گویر کی موجودگی کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ صہیونیوں کے خلاف اقدامات غزہ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس کا دائرہ پہلے سے زیادہ وسیع ہوگا۔
-
یوم نکبہ پر کراچی میں احتجاجی مظاہرہ؛
اسرائیل ایک ناجائز ریاست اور فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے، مقریرین
مقررین نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور فلسطین کی سرزمین پر قائم کی جانے والی صیہونی ریاست اسرائیل ایک ناجائز اور غاصب ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1948ء میں پندرہ مئی کو لاکھوں فلسطینیوں کو برطانوی استعمار کی سرپرستی میں ان کے گھروں سے جبری طور پر جلا وطن کیا گیا۔
-
صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو بہت بے دردی سے شہید کردیا
صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر بہت بے دردی سے شہید کردیا۔
-
پیرس میں فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی + ویڈیو
فرانسیسی مظاہرین نے صہیونی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور جارحیت کے خلاف یک زبان ہو کر کہا کہ اسرائیل دہشت گرد ہے، اسرائیل نسل پرستی بند کرو، فلسطین کو آزاد ہونا چاہیئے۔
-
غزہ میں تحریکِ جہادِ اسلامی فلسطین کے چھٹے سینئر کمانڈر بھی شہید
آناتولی" خبر رساں ایجنسی نے جمعے کی شام کو اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک آپریشن میں جہادِ اسلامی کے کمانڈر "ایاد الحسنی" کو قتل کر دیا ہے۔
-
مزاحمتی محاذ کا صہیونی بستیوں پر راکٹ حملہ
فلسطین، مقاومتی محاذ کی جانب سے غاصب صہیونی بستیوں پر بڑے پیمانے پر راکٹ حملے کے بعد 10 سے زائد صہیونی بستیوں میں خوف وہراس کی فضاء قائم ہو گئی ہے۔
-
اسرائیلی میزائل شکن نظام مقاومتی حملوں کو روکنے میں ناکام ثابت ہوا ہے، صہیونی ذرائع ابلاغ
عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کا میزائل شکن نظام مقاومت کی جانب سے تل ابیب پر ہونے والے حملوں کو روکنے میں ابھی تک ناکام رہا ہے۔
-
فلسطین میں بدامنی سے اسرائیل کا امن بھی خطرے میں پڑ جائے گا، اردن کے وزیر خارجہ کا انتباہ
اردن کے وزیر خارجہ نے قابض صہیونی حکومت کو مقبوضہ علاقوں میں بدامنی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں بدامنی کے اثرات سے اسرائیل بھی محفوظ نہیں رہے گا۔
-
فلسطین پر جارحیت کے ساتھ صہیونی فوجی تنصیبات پر سائبر حملہ
صہیونی فوجی ریڈیو کی ویب سائٹ پر سائبر حملے کے بعد نشریات دسترس سے باہر ہوگئی ہیں۔
-
فلسطین، صہیونی جارحیت میں القدس بریگیڈ کے تین کمانڈر شہید
خان یونس کے نواحی علاقے میں صہیونی طیاروں نے رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں تین جہادی رہنما شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
-
فلسطین کی تازہ ترین صورت حال؛
فلسطین کی جانب جوابی کاروائی؛ اب تک اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ داغے گئے+ ویڈیو
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ پٹی پر کی گئی حالیہ غیر انسانی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے جوابی کاروائی کا آغاز ہوا ہے۔
-
اسرائیل کو غزہ پر حملوں کی بھاری قیمت چکانا ہوگی، حماس
فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت کے بعد کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو اس کاروائی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
-
غاصب صہیونی انٹیلی جنس نے مسجد اقصیٰ کے امام کو طلب کر لیا
اسرائیلی قابض حکام نے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب شیخ عکرمہ صبری کو آج پیر کے روز پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔