مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اخبار معاریو نے ایک باخبر صہیونی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ غزہ میں موجود بین الاقوامی فورسز فلسطینی مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ جو کوئی بھی یہ تصور کرتا ہے کہ ایک عالمی طاقت حماس کو بزورِ شمشیر غیر مسلح کر سکے گی، وہ خام خیالی میں مبتلا ہے۔
یہ اسرائیلی رپورٹ اس بات پر زور دیتی ہے کہ اسرائیلی فوج اس وقت تک یلو لائن سے پیچھے نہیں ہٹے گی جب تک حماس اپنے ہتھیار زمین پر نہیں رکھ دیتی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تل ابیب کا ماننا ہے کہ حماس کو حقیقی طور پر غیر مسلح کیے بغیر بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کا آئیڈیا کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔
صہیونی اخبار نے صراحت کی ہے کہ اگر سیاسی تعطل برقرار رہتا ہے اور حماس کے غیر مسلح ہونے پر کوئی اتفاقِ رائے نہیں ہوتا، تو اسرائیل کے پاس ایک متبادل منصوبہ ہے؛ اس منصوبے کے تحت تعمیرِ نو کے مراحل کا آغاز صرف ان علاقوں میں کیا جائے گا جو یلو لائن کے اندر اسرائیلی کنٹرول میں ہیں۔
آپ کا تبصرہ