اسرائیل
-
ملت کا طوفانی سیلاب اسرائیل کو نیست و نابود کردے گا، جنرل جعفری
سپاہ پاسداران کی بقیةالله الاعظم ثقافتی و سماجی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے یوم القدس کے موقع پر کہا کہ ان شاء اللہ ملت کا جوشیلا سیلاب اسرائیل کو بہاکر ختم کردے گا۔
-
قدس شریف کی آزادی کے عظیم مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، زینب نصر اللہ
شہید حسن نصر اللہ کی بیٹی زینب نصر اللہ نے کہا کہ قدس شریف کی آزادی ایک عظیم مقصد ہے جس سے ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
-
اسرائیل نے غزہ پر بم برسا دئیے، خواتین و بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید
اسرائیل کی غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔
-
اسرائیل کو اسلحے کی فروخت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، امریکی سینیٹر
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ جنگ کے پیش نظر اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت روکنے کا مطالبہ کردیا۔
-
عالمی یوم القدس، ایرانی وزارت خارجہ کی عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی یوم القدس کے موقع پر عوام سے القدس ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
-
یوم القدس امت اسلامی کے اتحاد کی علامت ہے، سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ یوم القدس صرف فلسطین کا مسئلہ نہیں بلکہ امت مسلمہ کے اتحاد اور صہیونی قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت ہے۔
-
غزہ میں صہیونی جارحیت جاری، حماس کے ترجمان سمیت 26 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں حماس کے ترجمان سمیت درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
-
عوام، یوم القدس کی ریلی میں شرکت کرکے صیہونی حکومت سے اپنی نفرت کا اظہار کریں، صدر پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ عوام یوم القدس کی ریلی میں بھرپور شرکت کرکے صیہونی حکومت سے نفرت اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔
-
فلسطینی مقاومت کا مقبوضہ صہیونی علاقوں پر راکٹ حملہ
صہیونی ذرائع کے مطابق غزہ سے مقبوضہ صہیونی علاقوں کی جانب راکٹ فائر کیا گیا ہے۔
-
کوئی بھی اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کا حامی نہیں، لبنانی وزیر اعظم
لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا حامی نہیں ہے۔
-
صہیونی جاسوسی ڈرون طیاروں کی پروازیں، صہیونی بستیوں پر میزائل حملے
القدس بریگیڈ نے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی بستیوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔
-
سال کے نعرے کی تکمیل اور فلسطین کی حمایت حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، صدر پزشکیان
ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب کی جانب سے اعلان کردہ سال کے نعرے کی تکمیل اور فلسطین کی حمایت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
-
غزہ پر صہیونی جارحیت کا نواں دن؛ 1,42,000 فلسطینی بے گھر
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد فلسطینی اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
-
شامی عوام کا قتل عام قابل مذمت، امریکی الزامات مسترد کرتے ہیں، ایران
اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے طرطوس اور لاذقیہ میں شامی عوام کے قتل عام کی شدید مذمت اور ایران کے خلاف امریکی الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔
-
یمنی مسلح افواج کا صہیونی اور امریکی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملہ
یمن کی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہاز اور مقبوضہ فلسطین میں صہیونی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔
-
امریکہ اور دنیا یمن کی نئی حیرت انگیز کاروائیوں کے منتظر رہیں، انصار اللہ
انصار اللہ کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ امریکہ اور پوری دنیا کو اپنی نئی کاروائیوں سے حیرت میں ڈالیں گے۔
-
حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل کا نوٹس لے لیا
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔
-
رہنماؤں کی شہادت سے صیہونی حکومت کے مذموم مقاصد پورے نہیں ہوں گے، حماس
حماس نے فلسطینی رہنما جبر عمار کی شہادت پر تعزیتی پیغام کہا ہے کہ رہنماؤں کی شہادت سے صیہونی حکومت کے ناپاک مقاصد حاصل نہیں ہوسکتے۔
-
غزہ میں صہیونی بربریت جاری، 60 شہید+ ویڈیو
صہیونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید درجنوں فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا۔
-
یمنی مسلح افواج کے میزائل حملے، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں شدید نقصان، صہیونی میڈیا
صہیونی ذرائع نے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں یمنی میزائل حملوں کے نتیجے میں شدید نقصان کی خبر دی ہے۔
-
لبنان پر صیہونی حملے ختم ہونے تک جنگ جاری رہے گی، رہنما حزب اللہ
حزب اللہ لبنان کے اعلی عہدیدار نے لبنان پر صہیونی حملے ختم ہونے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
-
فلسطینی مقاومت کا صہیونی بستیوں پر دوسرا میزائل حملہ
فلسطینی مزاحمتی گروہ القدس بریگیڈ نے صہیونی بستیوں پر ایک اور میزائل حملہ کیا ہے۔
-
صہیونی اور امریکی تنصیبات پر یمنی مسلح افواج کے میزائل اور ڈرون حملے
یمنی مسلح افواج نے تل ابیب میں بن گوریان ایئرپورٹ اور بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ٹرومین پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔
-
مقبوضہ علاقوں میں ہزاروں صہیونیوں کا نتن یاہو کابینہ کے خلاف احتجاج
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
-
یمنی فوج کا تل ابیب پر میزائل حملہ؛ بن گوریان ایئرپورٹ بند+ ویڈیو
یمنی فوج کے میزائل حملوں کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، جبکہ بن گوریان ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔
-
حماس نے اپنے سیاسی دفتر کے رکن کی شہادت کی تصدیق کردی
خان یونس پر صہیونی فضائی حملے کے بعد حماس نے اپنے رہنما صلاح البرداویل اور ان کی اہلیہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
-
صیہونی حکومت کی غزہ پر بربریت جاری، مزید 38 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر شدید حملے کیے، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
-
لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر 5 راکٹ فائر
لبنان سے قابض صہیونی حکومت کے زیر انتظام شمالی علاقوں پر 5 راکٹ داغے گئے ہیں۔
-
بیلسٹک میزائل سے بن گوریان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، یمنی فوج
یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے ایک ہائپرسونک بیلسٹک میزائل "فلسطین 2" کے ذریعے مقبوضہ یافا میں واقع بن گوریان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔
-
امریکی الزامات بے بنیاد اور دشمنی پر مبنی ہیں، ایران
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے ایران کے خلاف امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات کا مقصد غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم اور نسل کشی سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹانا ہے۔۔